حیدرآباد: بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جانے والا تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ ہوگیا۔ بارش اتنی تیز تھی کہ ٹاس بھی نہ ہو سکا۔ تاہم سیریز میں ابھی دو اور میچز باقی ہیں۔ دوسرا میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ جیسا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا ویسا ہی ہوا۔ بارش کے باعث بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ صحیح وقت پر شروع نہیں ہو سکا۔ ٹاس میں تاخیر ہوئی ہے اور بلا آخر بغیر ٹاس کے ہی پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ رد ہوگیا۔ Ind vs NZ: First T20I called off due to rain
واضح رہے کہ وراٹ کوہلی، روہت شرما اور محمد سمیع جیسے اسٹار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی میں، ہاردک پانڈیا کی قیادت میں نوجوان اور پرجوش بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کو حال ہی میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں شکست کا کڑوا گھونٹ پینا پڑا اور دونوں ٹیمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر جیت کے ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنا چاہیں گی۔
نیوزی لینڈ کے دورے میں باقاعدہ کپتان روہت شرما کی غیر موجودگی میں ہاردک پانڈیا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ اس کے ٹھیک بعد کھیلی جانے والی ایک روزہ سیریز میں کپتان کی ذمہ داری شکھر دھون کے ہاتھوں میں ہوگی۔ روہت اور وراٹ کے علاوہ کے ایل راہل، روی چندرن اشون، دنیش کارتک، محمد سمیع موجودہ دورے میں ٹیم میں موجود نہیں ہیں، جس کی وجہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو اچھی کارکردگی کے ساتھ مستقبل کی ٹیم میں جگہ یقینی کرنے کا کافی موقع ملے گا۔