نئی دہلی: بھارتی ٹیم 25 جنوری سے 11 مارچ تک روہت شرما کی کپتانی میں انگلینڈ کے خلاف 5 ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کھیلنے والی ہے۔ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023 - 25 کے لحاظ سے یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے کافی اہم ہے۔ جس کی وجہ سے انگلینڈ کی ٹیم بین اسٹوکس کی کپتانی اور کوچ برینڈن میک کولم کی قیادت میں ابوظہبی میں پریکٹس بھی شروع کردی ہے۔
سیریز کا پہلا میچ کب اور کہاں ہوگا: بھارتی کپتان روہت شرما، اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی اور کوچ راہل ڈراوڈ افغانستان سیریز کے بعد دو دن کی چھٹی پر ہیں۔ اس کے بعد انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ٹیم انڈیا کے تمام کھلاڑی حیدرآباد میں نیٹ سیشن میں شرکت کریں گے۔ پہلا ٹیسٹ میچ 25 سے 29 جنوری تک حیدرآباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تمام میچز کہاں ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے: بھارت انگلینڈ کی یہ اہم ٹیسٹ سیریز اسپورٹس 18 پر براہ راست نشر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ سیریز کی لائیو اسٹریمنگ جیو سنیما پر بھی کی جائے گی۔ سیریز کے تمام میچز صبح 9.30 بجے شروع ہوں گے اور شام 4.30 بجے ختم ہوں گے۔ میچ کے دوران 40 منٹ کا لنچ بریک اور 20 منٹ کا چائے کا وقفہ بھی ہوگا۔
بھارت انگلینڈ ٹیسٹ سیریز کا مکمل شیڈول
- پہلا ٹیسٹ: 25 تا 29 جنوری، مقام حیدرآباد
- دوسرا ٹیسٹ: 2 تا 6 فروری، مقام وشاکھاپٹنم
- تیسرا ٹیسٹ: 15 تا 19 فروری، مقام راجکوٹ
- چوتھا ٹیسٹ: 23 تا 27 فروری، مقام رانچی
- پانچواں ٹیسٹ: 7 تا 11 مارچ، مقام دھرم شالہ