اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Ind vs Ban 2nd Test بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا - بھارت بنگلہ دیش کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ شروع

بھارت اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیمیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں آج آمنے سامنے ہیں۔ یہ میچ میرپور کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ٹیم انڈیا دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں 1-0 سے آگے ہے۔ Ind vs Ban 2nd Test

Ind vs Ban 2nd Test: Bangladesh opt to bat against India
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

By

Published : Dec 22, 2022, 9:54 AM IST

Updated : Dec 22, 2022, 10:53 AM IST

میرپور: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری میچ شروع ہوچکا ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں 188 رنز کی شاندار جیت کے ساتھ بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ (WTC) میں اپنی پوزیشن کو بہتر بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے خلاف ایک بڑی جیت درج کرنے کی کوشش کرے گی۔ اس میچ میں سب کی نظریں قائم مقام کپتان کے ایل راہل پر بھی ہوں گی کیونکہ وہ گزشتہ کچھ عرصے سے رنز بنانے کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ Ind vs Ban 2nd Test: Bangladesh opt to bat against India

کے ایل راہل کی کپتانی میں بھارتی ٹیم نے چٹاگانگ ٹیسٹ میچ 188 رنز سے جیتا تھا۔ ٹیم انڈیا کے باقاعدہ کپتان روہت شرما دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی نہیں کھیلیں گے۔ روہت چوٹ کی وجہ سے ٹیم سے باہر ہیں۔ ایسے میں کے ایل راہل اور شبمن گل کی جوڑی اننگز کا آغاز کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہے۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ بنگلہ دیش کی بیٹنگ شروع ہو چکی ہے۔

اس سے قبل پہلے میچ میں بھارت نے بنگلہ دیش کے سامنے جیت کے لیے 513 رنز کا انتہائی مشکل ہدف رکھا تھا، جس کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی ٹیم 324 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کی جانب سے دوسری اننگ میں سب سے زیادہ ذاکر حسن نے 100 رنز کی اننگ کھیلی۔ بھارت نے پہلی اننگ میں 404 رنز کا اسکور بنایا۔ پجارا 90، شریاس ایئر 86 اور روی چندرن اشون 58 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہیں بنگلہ دیش اپنی پہلی اننگ میں صرف 150 رنز ہی بنا سکی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگ میں شوبمن گل کے 110 اور چیتشور پجارا کے 102 رنز کی بدولت دو وکٹوں پر 258 رنز بنائے اور بنگلہ دیش کے سامنے 513 رنز کا ہدف دیا۔ بھارت کی جانب سے پورے میچ میں کلدیپ یادو نے 8، اکشر پٹیل 5 اور محمد سراج نے چار وکٹیں اپنے نام کی۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Dec 22, 2022, 10:53 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details