چٹاگانگ: بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ چٹاگانگ میں کھیلا جا رہا ہے۔ آج مقابلے کا چوتھا دن ہے۔ تیسرے دن کے آخری سیشن میں بھارتی ٹیم نے اننگز ڈکلیئر کرتے ہوئے بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 513 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک 12 اوورز میں 42 رنز بنا چکی ہے۔ شانتو 25 اور ذاکر حسن 17 رنز پر چوتھے دن کے اننگز کی شروعات کی ہے۔ IND vs BAN 1st Test Day 4
چیتیشور پجارا نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی 19ویں سنچری مکمل کر لی ہے۔ انہوں نے 130 گیندوں پر 102 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اس اننگز میں انہوں نے 13 چوکے لگائے۔ پجارا کی سنچری کے ساتھ ہی کپتان راہل نے بھارت کی اننگز ڈکلیئر کردی۔ دوسری اننگز میں بھارت نے دو وکٹوں پر 258 رنز بنائے۔ اب بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 513 رنز کا ہدف دیا گیا ہے۔ میچ میں دو دن سے زیادہ کا کھیل باقی ہے، بھارت کو جیت کے لیے 10 وکٹیں درکار ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 513 رنز درکار ہیں۔