اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs AUS 4th Test پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر255 بنالیے ہیں - IND vs AUS 4th Test

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا اور آخری ٹیسٹ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنالیے ہیں۔ IND vs AUS 4th Test

IND vs AUS 4th Test, LIVE
آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا

By

Published : Mar 9, 2023, 9:37 AM IST

Updated : Mar 9, 2023, 5:34 PM IST

احمد آباد: آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیم انڈیا نے پلیئنگ 11 میں ایک تبدیلی کی ہے۔ محمد سراج کو آرام دیا گیا ہے، جب کہ محمد شامی یہ ٹیسٹ کھیل رہے ہیں۔ پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنالیے ہیں۔ ٹریوس ہیڈ 32 اور مارنس لابوشین 3 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا فائنل مقابلہ آج احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں بھارتی ٹیم فی الحال 4 میچوں کی سیریز میں 2-1 سے آگے ہے۔ بھارتی ٹیم نے ناگپور اور دہلی میں کھیلے گئے پہلے 2 ٹیسٹ جیت کر اچھی شروعات کی تھی، لیکن اندور میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے شاندار واپسی کی۔ آسٹریلیا نے یہ میچ 9 وکٹوں سے جیتا تھا۔ ایسے میں احمد آباد میں ہونے والے چوتھے ٹیسٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ یہ میچ بھارت کے لیے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے لحاظ سے بھی اہم ہے۔ فائنل کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے کے لیے ٹیم کو یہ میچ جیتنا ہوگا۔ اگر بھارتی ٹیم یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ فائنل میں جگہ بنا لے گی۔ آسٹریلوی ٹیم پہلے ہی ٹائٹل راؤنڈ میں پہنچ چکی ہے۔

احمد آباد کی بات کریں تو ٹیم انڈیا یہاں کھیلے گئے آخری تین ٹیسٹ جیتے ہیں۔ ایک میچ صرف 2 دن میں ختم ہو گیا۔ یہاں اسپنرز کا غلبہ رہتا ہے۔ ایسے میں یہاں ایک بار پھر اسپن گیند بازوں کا دبدبہ دیکھا جا سکتا ہے۔ موجودہ سیریز میں بائیں ہاتھ کے اسپنر رویندر جڈیجہ نے سب سے زیادہ 21 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ دوسری جانب آف اسپنر نیتھن لیون نے 19 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ آر اشون نے 18 وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کے اسپنر اکشر پٹیل نے اب تک صرف ایک وکٹ حاصل کی ہے، لیکن احمد آباد میں ان کا ریکارڈ اچھا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 9, 2023, 5:34 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details