اردو

urdu

ETV Bharat / sports

IND vs AUS, 3rd Test پہلے دن کا کھیل ختم، آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن مضبوط - آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن مضبوط

انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ آج سے اندور میں کھیلا جا رہا ہے۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت کی پوری ٹیم 109 رنز پر آوٹ ہوگئی، جب کہ پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے چار وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بنالیے ہیں۔

IND vs AUS, 3rd Test
آسٹریلوی ٹیم کی پوزیشن مضبوط

By

Published : Mar 1, 2023, 9:44 AM IST

Updated : Mar 1, 2023, 4:54 PM IST

اندور: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چار ٹیسٹ میچز پر مشتل سیریز کھیلا جارہا ہے۔ ٹاس جیتنے کے بعد بھارتی کپتان روہت شرما نے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے میتھیو کوہنیمن کی 5 وکٹوں کی بدولت بھارت کو پہلی اننگز میں صرف 109 رنز پر ڈھیر کردیا۔ بھارت کی جانب سے وراٹ کوہلی نے سب سے زیادہ 22 رنز بنائے۔ پہلے دن کے کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے چار وکٹ کے نقصان پر 156 رنز بنالیے ہیں۔ عثمان خواجہ آسٹریلیا کی جانب سے سب سے زیادہ 60 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔

بتادیں کہ اس قبل پہلے دو ٹیسٹ میچ جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم 4 میچوں کی سیریز میں 2-0 سے آگے ہے۔ یہ ٹیسٹ میچ جیت کر ٹیم انڈیا سیریز پر قبضہ کرنے کے ساتھ ساتھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھی جگہ بنا لے گی۔ اس ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی کپتانی اسٹیو اسمتھ کر رہے ہیں۔ ٹیم کے باقاعدہ کپتان پیٹ کمنز آسٹریلیا واپس چلے گئے ہیں۔ ٹیم انڈیا کی نظریں گھریلو سرزمین پر لگاتار 16ویں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہے۔ بھارت نے پلیئنگ الیون میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔ اوپنر کے ایل راہل کی جگہ شبمن گل کو موقع ملا ہے، جبکہ محمد شامی کی جگہ امیش یادو کو بھارتی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فاسٹ بولر مچل اسٹارک اور آل راؤنڈر کیمرون گرین کی آسٹریلوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

بھارتی ٹیم اب تک آسٹریلیا کے خلاف اپنے گھر میں 52 ٹیسٹ میچ کھیل چکی ہے جہاں اس نے 23 میچ جیتے ہیں، جب کہ آسٹریلیا نے 13 ٹیسٹ پر قبضہ کیا ہے۔ 15 ٹیسٹ میچ ڈرا ہوئے ہیں۔ اندور میں ٹیسٹ میچوں میں دونوں ٹیمیں پہلی بار آمنے سامنے ہیں۔ بھارتی ٹیم کی نظریں گھریلو میدان پر مسلسل 16ویں ٹیسٹ سیریز جیتنے پر ہیں۔ ٹیم انڈیا کو آخری بار 2012 میں ان کے گھر پر ٹیسٹ سیریز میں شکست ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے بھارتی ٹیم گھریلو سرزمین پر کوئی ٹیسٹ سیریز نہیں ہاری ہے۔

ناگپور میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے مہمان ٹیم کو ایک اننگ اور 132 رنز سے شکست دی تھی، جب کہ دہلی ٹیسٹ میں کینگروز کو 6 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ دونوں ٹیمیں مجموعی طور پر 104 ٹیسٹ میچوں میں ٹکر چکی ہیں جن میں بھارت نے 32 اور کینگرو ٹیم نے 43 ٹیسٹ میچ جیتے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 28 ٹیسٹ ڈرا ہوئے ہیں جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا ہے۔

مزید پڑھیں:

Last Updated : Mar 1, 2023, 4:54 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details