اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارت آسٹریلیا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ، آج بھارتی ٹیم کے پاس سیریز جیتنے کا سنہری موقع - بھارت اور آسٹریلیا

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام سات بجے سے گوہاٹی میں کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے دو میچ جیت چکی ہے اور اس کے پاس تیسرا میچ جیت کر سیریز جیتنے کا سنہری موقع ہوگا۔ IND VS AUS 3rd T20 Match

IND VS AUS 3rd T20 Match Preview
بھارت آسٹریلیا تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ آج، بھارتی ٹیم کے پاس سیریز جیتنے کا سنہری موقع

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 28, 2023, 3:31 PM IST

گوہاٹی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ آج گوہاٹی کے برساپارا اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سوریہ کمار یادو کی قیادت میں بھارتی ٹیم پہلے ہی آسٹریلیا پر دو صفر کی برتری حاصل کر چکی ہے اور سیریز جیتنے سے صرف ایک میچ دور ہے۔ سیریز کے پہلے میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو دلچسپ مقابلے میں دو وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 44 رنز سے شکست دی تھی۔

قابل ذکر ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان اب تک 28 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جاچکے ہیں۔ جس میں بھارتی ٹیم کو 17 میچ میں کامیابی ملی جبکہ آسٹریلوی ٹیم 10 بار فاتح رہی ہے۔

پچ رپورٹ: گوہاٹی کا برساپارا اسٹیڈیم بلے بازوں کے لیے سازگار حالات فراہم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ تاہم گیند باز بہترین حکمت عملی کے ساتھ میچ میں اثر ڈال سکتے ہیں۔ اسپن باؤلرز کو پچ میں مدد مل سکتی ہے اور اسپنرز کھیل میں اہم کردار ادا کریں گے اور ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کا انتخاب کر سکتی ہے۔

موسم کا حال:گوہاٹی میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اس لیے شائقین پورے میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔ میچ کے دوران درجہ حرارت تقریبا 20 ڈگری سیلسیس تک رہنے کا امکان ہے۔

دونوں ٹیموں کی ممکنہ پلیئنگ الیون

آسٹریلیا:اسٹیون اسمتھ، میتھیو شارٹ، جوش انگلیس، گلین میکسویل، مارکس اسٹونیس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ (کپتان، وکٹ کیپر)، ایڈم زمپا، نیتھن ایلس، جیسن بیہرنڈورف/ شان ایبٹ، تنویر سنگھا۔

بھارت: یشسوی جیسوال، رتوراج گائیکواڑ، ایشان کشن (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو (کپتان)، تلک ورما، رنکو سنگھ، اکسر پٹیل، روی بشنوئی، ارشدیپ سنگھ، پرسدھ کرشنا، مکیش کمار۔

یہ بھی پڑھیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details