نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین و سابق کپتان رمیز راجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو ان کی ہی سرزمین پر شکست دینا ناممکن ہے۔ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن روی چندرن ایشون اور رویندر جڈیجہ نے خطرناک گیند بازی کی جس کی وجہ سے دوسری اننگز میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 113 رنز پر آوٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کے خلاف ہدف کو بھارت نے چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ جیت لیا۔
اب پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ کا بارڈر گواسکر ٹرافی کے حوالے سے بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر ٹیم انڈیا کے کپتان روہت شرما اور ان کی ٹیم کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے رویندر جڈیجہ کی بھی تعریف کی جنہوں نے دونوں اننگز میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں حاصل کیں، جن میں دوسری اننگز میں 7 وکٹیں شامل ہے۔ انہوں نے اکشر پٹیل کی بھی تعریف کی۔