احمد آباد: آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ہفتہ کے روز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ سےپہلے ٹیم انڈیا کے تیز گیند باز محمد شامی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں اپنی ٹیم کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔ کمنس نے پریس کانفرنس میں کہا، 'شامی بہت اچھا کھیل رہے ہیں۔ ان کی گیندبازی شاندار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیم انڈیا کی کارکردگی پورے ٹورنامنٹ میں بہت اچھی رہی ہے۔ ہندوستان بہت اچھی ٹیم ہے لیکن ہم بھی بہتر کھیل رہے ہیں۔
کپتان پیٹ کمنس نے اپنے کھلاڑیوں پر زور دیا کہ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں اسٹیڈیم میں بیٹھے 1 لاکھ 30 ہزار ہندوستان کے شائقین کو پرسکون رکھنے کے لیے انہیں ہندوستان کے خلاف اپنا بہترین کھیل دکھانا ہوگا۔
جب پانچ بار کی عالمی کپ چیمپیئن آسٹریلیا نریندر مودی اسٹیڈیم میں 130,000 لوگوں کے سامنے ہندوستان کا مقابلہ کرے گی توشائقین کا دباؤ بھی ان پر ہوگا اور کپتان پیٹ کمنس چاہتے ہیں کہ شائقین کو پرسکون رکھنے کے لئے آسٹریلیا کے کھلاڑی اپنی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کریں جس کا فائدہ نفسیاتی طور پر آسٹریلیا کی ٹیم کو مل سکے ۔
کمنز نے ہفتے کے روز کہا، "ظاہر ہے کہ ہجوم یکطرفہ ہو گا، لیکن اس سے زیادہ اطمینان بخش کوئی بات نہیں ہے کہ وہ خاموش رہیں اور کل ہمارے لئے یہی ہدف ہے۔ آپ کو فائنل کے ہر موقع کا فائدہ اٹھانا ہوگا ۔ہم نے ہندوستان میں کئی مرتبہ کرکٹ کھیلا ہے اس لئے شور کوئی نہیں بات نہیں ہے۔
کمنس نے کہا کہ آپ جانتے ہیں کہ شور ہوگا ، کافی لوگ موجود رہیں گے لیکن آپ اسے اپنے اوپر حاوی نہیں ہونے دے سکتے۔ آپ کو اس سے پیار کرنا ہوگا اور یہ سوچنا ہوگا کہ کچھ بھی ہوگا ،سب ٹھیک ہوگا ۔ ہم ہندوستان میں بہت کھیلتے ہیں اس لئے شور کوئی نہیں بات نہیں ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ آسٹریلیا نے لگاتار آٹھ میچ جیت کر فائنل میں داخلہ حاصل کیا ہے، حالانکہ ٹورنامنٹ میں ہندوستان کی 10 میچوں کی ناقابل شکست کارکردگی سے کھلاڑیوں کے حوصلے کافی بلند ہیں۔ کمنز نے کہا، “ہمارے لیے ایک خوشگوار چیز یہ ہے کہ مجھے اب بھی ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ ہم نے پورا کھیل کھیلا ہے۔ "شاید ہمیں ہر جیت کے لیے جدوجہد کرنی پڑی ہے اور ہم نے جیتنے کا راستہ تلاش کرلیا ہے لیکن الگ الگ کھلاڑی مختلف وقت پر کھڑے ہوئے ہیں۔"