حیدرآباد: دھرم شالہ میں کھیلے گئے اس میچ میں نیدر لینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بارش کی وجہ سے میچ تاخیر سے شروع ہوا۔ اس وجہ سے میچ 43-43 اوورز میں کھیلا گیا۔ اس کے بعد نیدر لینڈ نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 245 رنز بنائے۔ جنوبی افریقی ٹیم کو میچ جیتنے کے لیے 246 رنز کا ہدف ملا۔
جنوبی افریقہ کی فارم کو دیکھتے ہوئے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ یہ ہدف آسانی سے حاصل کر لے گی لیکن نیدر لینڈ کے گیندبازوں نے شاندار گیندبازی کا مظاہرہ کیا۔ان کی گیدندبازی کے سامنے افریقہ کے بلے باز بے بس نظر آئے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے وکٹوں کے گرنے کا سلسلہ مسلسل جاری رہا اگر ڈیوڈ ملر کو چھوڑ دیا جائے تو کوئی بھی بلے باز وکٹ پر وقت نہیں گزار سکا۔ ڈیوڈ ملر نے 42 رنو کی پاری کھیلی۔ کوئٹن ڈی کاک نے20، باؤما نے 16، ہینرک کلاسین 28، کوئٹزی نے 22 رنوں کی پاری کھیلی۔
نیدرلینڈ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچ ہار چکا ہے۔ جنوبی افریقی ٹیم فتح کے رتھ پر سوار تھی۔افریقی ٹیم اس نے پہلے میچ میں سری لنکا کو بری طرح شکست دی تھی۔ دوسرے میچ میں آسٹریلیا کو شکست ہوئی۔