اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 فخر زمان کے طوفان نے نیوزی لینڈ کو اڑا دیا، پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار - akistan stay in semi final race

بھارت میں کھیلے جا رہے کرکٹ ورلڈ کپ کے 35ویں میچ میں پاکستان نے ڈی ایل ایس اصول کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے باعث پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں برقرار ہیں۔ اگر پاکستان یہ میچ ہار جاتا تو سیمی فائنل کی دوڑ سے مکمل طور پر باہر ہو جاتا۔

پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار
پاکستان سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 4, 2023, 8:21 PM IST

حیدرآباد: آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ڈی ایل ایس اصول کے تحت 21 رنز سے شکست دے دی۔ اس فتح کے ساتھ ہی پاکستان ٹیم افغانستان کو پیچھے چھوڑ کر پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

نیوزی لینڈ، پاکستان اور افغانستان کے آٹھ آٹھ پوائنٹس ہیں لیکن نیوزی لینڈ بہتر نیٹ رن ریٹ کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ نیوزی لینڈ اور پاکستان کا ایک ایک میچ باقی ہے جبکہ افغانستان کو دو میچ کھیلنا ہیں۔ پاکستان کی جیت کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔

بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے 401 رنز بنائے تھے۔ تاہم بارش کے باعث پاکستان کا ہدف 41 اوورز میں 342 رنز تک کم ہو گیا۔ جب پاکستان نے 25.3 اوورز میں ایک وکٹ پر 200 رنز بنائے تھے تو پھر بارش ہوئی۔ اس وقت پاکستان 21 رنز سے آگے تھا۔

پاکستان کی جیت میں اوپنر فخر زمان نے اہم کردار ادا کیا۔ فخر نے 81 گیندوں پر 126 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے 11 چھکے اور آٹھ چوکے لگائے۔ کپتان بابر اعظم نے بھی 63 گیندوں کا سامنا کیا اور ناقابل شکست 66 رنز بنائے جس میں چھ چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ بابر اور فخر کے درمیان 194 رنز کی ناقابل شکست شراکت ہوئی۔ پاکستان کے آؤٹ ہونے والے واحد بلے باز عبداللہ شفیق تھے جنہیں ٹم ساؤتھی نے آؤٹ کیا۔

پہلے کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ نے ایورسٹ جیسا سکور 401-6 (50 اوورز) بنا لیا تھا۔ اوپننگ کرنے آئے ڈیون کونوے (35) اور راچن رویندرا نے پہلی وکٹ کے لیے 68 رنز کی شراکت قائم کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کپتان کین ولیمسن (95) اور راچن رویندرا (108) نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے پاکستانی بولرز کی حالت خراب کردی۔

کین اور راچن نے 180 رنز کی شراکت داری کی۔ اس دوران پاکستان کے باؤلرز وکٹوں کے لیے تڑپتے نظر آئے۔ نیوزی لینڈ کے بلے باز نے پاکستانی باؤلرز کی ہوا نکال دی۔ کین اور رویندرا کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیرل مچل (29)، مارک چیپ مین (39)، گلین فلپس (41) نے تیز اننگز کھیلی۔ اس کے ساتھ ہی مچل سینٹنر (26) نے بھی آخر میں پاکستانی گیند بازوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ہم سیمی فائنل میں پہنچنے کی پوری کوشش کریں گے: شاہدی

پاکستان کی جانب سے محمد وسیم میچ میں سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے 10 اوورز میں 60 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ شاہین شاہ آفریدی نے 10 اوورز میں 90 رنز دیے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ کا یہ کسی پاکستانی باؤلر کا سب سے مہنگا سپیل ہے۔ حسن علی کو بھی بری طرح زدوکوب کیا گیا۔ انہوں نے 10 اوورز میں 82 رنز دے کر 1 وکٹ حاصل کی۔ حارث رؤف بھی شکست کھانے میں پیچھے نہ رہے۔ انہوں نے اپنے 10 اوورز میں 85 رنز دیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details