اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 عالمی کپ تاریخ کی سب سے بڑی جیت، آسٹریلیا نے نیدرلینڈ کو 309 رنز سے ہرا دیا - ون ڈے ورلڈ کپ 2023

آسٹریلوی ٹیم نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں تاریخ رقم کردی۔ بدھ (25 اکتوبر) کو دہلی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست دی۔

عالمی کپ تاریخ کی سب سے بڑی جیت
عالمی کپ تاریخ کی سب سے بڑی جیت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 8:39 PM IST

Updated : Oct 25, 2023, 9:12 PM IST

آسٹریلوی ٹیم نے بھارت کی میزبانی میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں تاریخ رقم کی ہے۔ بدھ (25 اکتوبر) کو دہلی میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے نیدرلینڈز کو 309 رنز سے شکست دی۔ یہ رنز کے لحاظ سے ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے بڑی جیت ہے۔

اس سے قبل بھی ورلڈ کپ کی تاریخ میں رنز کے لحاظ سے سب سے بڑی جیت کا ریکارڈ آسٹریلیا کے پاس تھا جس نے مارچ 2015 میں افغانستان کو 275 رنز سے شکست دی تھی۔ اس کے بعد سب سے بڑی جیت بھارت کے نام ہے جس نے مارچ 2007 میں برمودا کو 257 رنز سے شکست دی تھی۔

نیدرلینڈز کو شکست دینے کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں آسٹریلیا چوتھے نمبر پر پہنچ گیا

میچ میں ڈیوڈ وارنر اور گلین میکسویل نے طوفانی انداز میں سنچریاں اسکور کیں۔ میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری 40 گیندوں پر بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ اس کے علاوہ وارنر نے اس ورلڈ کپ میں مسلسل دوسری سنچری بنائی ہے۔

یہ ون ڈے ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر ان کی چھٹی سنچری ہے۔ اس طرح انہوں نے سچن ٹنڈولکر کی برابری کر لی ہے۔ تاہم ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ سنچریوں کا ریکارڈ روہت شرما کے نام ہے۔ انہوں نے سات سنچری اسکور کی ہے۔

میکسویل نے 44 گیندوں پر 106 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 8 چھکے اور 9 چوکے لگائے۔ وہیں وارنر نے 93 گیندوں پر 104 رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے 3 چھکے اور 11 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ اسٹیو اسمتھ نے 71 رنز کی اننگز کھیلی اور مارنس لیبوشین نے 62 رنز کی اننگز کھیلی۔ نیدرلینڈز کی جانب سے لوگن وین بیک نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔

میچ میں 400 رنز کے ہدف کا تعاقب کرنے والی نیدرلینڈ کی ٹیم 21 اوورز میں صرف 90 رنز تک ہی محدود رہی۔ اوپنر وکرمجیت سنگھ نے سب سے زیادہ 25 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی 20 کا ہندسہ نہیں چھو سکا۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسپنر ایڈم زمپا نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ مچل مارش کو 2 کامیابیاں ملیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیوڈ وارنر کی ایک اور سنچری، سچن تنڈولکر کے ریکارڈ کی برابری

اس میچ کے لیے آسٹریلوی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ مارکس اسٹوئنس کو ڈراپ کردیا گیا۔ ان کی جگہ کیمرون گرین کو میدان میں اتارا گیا۔

دوسری جانب ہالینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا، اس میچ کے لیے ہالینڈ کے کپتان اسکاٹ ایڈورڈز نے اس ٹیم کے کھلاڑیوں کو موقع دیا جو آخری بار سری لنکا کے خلاف کھیلنے کے لیے لکھنؤ پہنچی تھی۔

Last Updated : Oct 25, 2023, 9:12 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details