اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC Cricket World Cup 2023 عالمی کپ میں ٹیم انڈیا کی ایک اور جیت، کوہلی کی شاندار سنچری - ہندوستانی ٹیم نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں

ہندوستانی ٹیم نے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں مسلسل چوتھی جیت درج کی ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ٹیم نے بدھ کو پونے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دی۔

کوہلی کی شاندار سنچری
کوہلی کی شاندار سنچری

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 9:42 PM IST

حیدرآباد: ون ڈے ورلڈ کپ 2023، جس کی میزبانی بھارت کر رہا ہے، اب بہت دلچسپ ہوتا جا رہا ہے۔ روہت شرما کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم نے مسلسل چوتھی جیت درج کی ہے۔ ٹیم نے بدھ (19 اکتوبر) کو پونے میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔

بنگلہ دیشی ٹیم بھی بھارت کی فتح کے رتھ کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔ اس جیت کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں 8 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف شاندار فتح کے ہیرو کپتان روہت شرما، شبمن گل اور ویرات کوہلی رہے ہیں جنہوں نے شاندار اننگز کھیلی۔

میچ میں 257 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستانی ٹیم نے مضبوط آغاز کیا اور صرف 41.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر میچ جیت لیا۔ کوہلی نے 97 گیندوں پر 103 رنز کی ناقابل شکست سنچری کھیلی۔ جبکہ شبمن گل نے 55 گیندوں پر 53 اور روہت نے 40 گیندوں پر 48 رنز بنائے۔

مڈل آرڈر میں شریاس ایر نے 19 اور کے ایل راہول نے 34 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کا کوئی بھی گیند باز ہندوستانی بلے بازوں پر دباؤ نہیں ڈال سکا۔ آف اسپنر مہدی حسن معراج نے 2 جبکہ فاسٹ بولر حسن محمود نے 1 وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر 256 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی شروعات اچھی رہی اور اسے پہلا جھٹکا 93 رنز پر لگا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت مضبوط ٹیم ہے اسے شکست دینا آسان نہیں ہوگا: مشفق الرحیم کے والد محبوب حبیب

بنگلہ دیش کی جانب سے لٹن داس نے سب سے زیادہ 66 (7 چوکے) اور تنضد حسن نے 51 (پانچ چوکے، تین چھکے) رنز بنائے۔ جبکہ محمود اللہ نے 46 اور رحیم نے 38 رنز بنائے۔ ہندوستانی ٹیم کی جانب سے رویندرا جدیجا، محمد سراج اور جسپریت بمراہ نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ شاردول ٹھاکر اور کلدیپ یادو کو ایک ایک کامیابی ملی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details