کویت:کویت کرکٹ کلب (کے سی سی) کے صدر حیدر فرمان اور آئی سی سی کے نائب صدر عمران خواجہ سمیت معزز مہمانوں کی موجودگی میں دورے کے پہلے دن الہاشمی II میں ایک خصوصی دعوتی تقریب کے دوران ورلڈ کپ ٹرافی کی رونمائی کی گئی۔ نقاب کشائی کے بعد فوٹو شوٹ کا موقع دیا گیا۔ ٹرافی کو کویت کے مشہور مقامات جیسے کویت ٹاورز، پارلیمنٹ، الحمرا ٹاور پر لے جایا گیا۔ ٹرافی کا ٹور کویت میں سلابیہ کرکٹ گراؤنڈ میں اختتام پذیر ہوا، جس میں تقریباً 10,000 شائقین نے شرکت کی۔
بعد میں ٹرافی نے بحرین خلیج، ورلڈ ٹریڈ سینٹر اور شاہ فہد کاز وے کا دورہ کیا۔ جمعہ کی شام ایک باوقار رونمائی کی تقریب میں شیخ خالد بن حمد الخلیفہ کے ساتھ ساتھ عمران خواجہ اور اقبال سکندر جیسے آئی سی سی کرکٹرز نے شرکت کی۔ بحرین میں ٹرافی کے ٹور کا آغاز ڈانا مال میں ٹرافی کی نمائش سے ہوا۔