کولکاتا:مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع ایڈن گارڈنز میں جنوبی افریقہ کے خلاف سنچری اننگ کھیل کر سچن تندولکر کی سنچریوں کے ریکارڈ کی برابری کرنے پر وراٹ کوہلی نے کہا کہ یہ ہمارے لیے بڑا میچ تھا، یہ ٹورنامنٹ کی سب سے مشکل ٹیم تھی۔ میں صرف یہاں اچھا کرنا چاہتا تھا، یہ میری سالگرہ تھی اس لیے یہ خاص ہو گیا۔ ہاں لیکن آج میں بہتر کرنا چاہتا تھا۔
انہوں نے کہاکہ جب اوپنروں نے اس طرح آغاز کیا تو میں نے سوچا کہ واہ، لیکن گیند پرانی ہونے کے ساتھ ساتھ پچ بھی سست ہونے لگی۔ مجھے صرف اپنا کام کرنا تھا، میں خوش ہوں کہ میں اپنا کام کر سکا۔ اگر آپ ایسی پچوں پر آؤٹ ہوتے ہیں تو آپ کہتے ہیں کہ آپ 295 رن بنانے میں کامیاب ہوسکےکم رن رہ گئے۔ میں ریکارڈ نہیں بنانا چاہتا بلکہ صرف رن بنانا چاہتا ہوں۔