لکھنو: اترپردیش کے لکھنو میں واقع بھارت رتن اٹل بہاری واچپائی (ایکانا)اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 34 ویں میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 179 رن ہی بنا سکی۔ افغانستان کی جانب سے محمد نبی تین وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت ہوئے۔
نیدر لینڈس کی جانب سے شروعات مایوس کن رہی اور تین رنوں کے مجموعی اسکور پر ویسلی بارسائی کے طور پر پہلا نقصان برداشت کرنا پڑا، ویسلی بارسائی ایک رن بنا کر مجیب الرحمن کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ اس کے بعد نیدر لینڈس کی اننگ لڑکھڑا گئی۔ سائی برین انگلبرینٹ 56 گیندوں پر 58 رن اور میکس او ڈوڈ40 گیندوں ہر 42 رنوں کی نمایاں اننگز کھیل کر آوٹ ہوئے۔