ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں واقع وانکھڑے اسٹیڈیم میں میزبان ہندوستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 33 ویں میچ میں نبرد آزما ہیں۔میزبان ہندوستان کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے آج کے میچ جیت درج کرنی ہوگی۔اس وقت ہندوستان پوائنٹ ٹیبل میں چھ میچوں کیں چھ جیت کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔
وانکھڑے اسٹیڈیم میں آج ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ٹاس ہارنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔ ہم بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔رواں ورلڈ کپ میں ہماری ٹیم نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور آگے بھی اس سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔آخری میچ کی فرسٹ الیون کو ہی میدان میں اتاری جائے گی۔