لکھنو:ریاست اترپردیش کے لکھنو میں واقع بھارت رتن اٹل بہاری واجپائی ایکنا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کے خلاف سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر 178 رن بنا لئے ہیں۔ سری لنکا کی جانب سے
پاتھم نشانکا اور کوشال پریرا نے اننگ کی شروعات کرتے ہوئے سری لنکا کی جانب سے پہلے وکٹ کے لئے 125 رنوں کی شراکت کی۔ایک وقت ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا کی ٹیم بڑا اسکور کھڑا کرنے میں کامیاب ہو جائے گی لیکن آسٹریلیائی گیندبازوں نے میچ میں شاندار واپسی کی۔پیٹ کمنز نے پاتھم شنا ئیکا کو 61 رنوں کے انفرادی اسکور پر آوٹ کرکے سری لنکا کو پہلا جھٹکا دیا۔
اس کے بعد ایڈم زمپا نے کپتان کوشال مینڈس (9رن) اور سیدرا سمیرویرا (8رن) کو آوٹ کرکے آسٹریلیا کو لگاتار دو کامیابی دلائی۔پیٹ کمنز نے کوشال پریرا کو 78 رنوں کے انفرادی اسکور پر کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دیکھائی ۔آخری اطلاع موصول ہونے تک بارش کے سبب کھیل روکے جانے تک سری لنکا نے 32 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 178 رن بنا لئے ہیں۔