نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں واقع اورن جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اتری سری لنکا کی شروعات مایوس کن رہی۔
پانچ رنوں کے مجموعی اسکور پر سری لنکا کواس وقت پہلا جھٹکا لگا جب کوسال پریرا چار رن بنا کر شریف الاسلام کی گیند پر مشفیق الرحیم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔
پاتھم نشانکا اور کوسال مینڈس نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے دوسرے وکٹ کے لئے 61 رنوں کی شراکت داری کی ۔بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن نے کوسال مینڈس کو 19 رنوں کے انفرادی اسکور پر پویلین کی راہ دیکھائی۔
پاتھم نشانکا 41 رنوں کی اننگ کھیل کر تنضید حسن کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔دوسرے اینڈ سے اسلانکا نے ذمہ دارانہ انداز میں بلے بازی کا سلسلہ جاری رکھا۔سیدرا سمیروکراما 41 رنوں کی اننگ کھیل کر آوٹ ہوگئے۔
اس کے بعد ایجنلو متھیوز کریز پر آئے۔لیکن وکٹ پر دیر سے پہنچنے پر شکیب الحسن نے امپائر سے ٹائم آوٹ کی اپیل کی۔ امپائرنے ایجنلو متھیوز کو ٹائم آوٹ قرار دیا۔ایجنلو متھیوز بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں تائم آو ہونے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:World Cup 2023 اینجلو میتھیوز بین الاقوامی کرکٹ میں ٹائم آؤٹ ہونے والے پہلے کھلاڑی بن گئے
اسلانکا 105 گیندوں پر چھ چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 108 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر آوٹ ہوگئے۔دھننجے ڈی سلوا 34 رن اور مہیش تھیک سینا 22 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔سری لنکا کی پوری ٹیم49.3 اوورز میں 279 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔بنگلہ دیش کی جانب سے تنظیم حسن شکیب کو تین،شریف الاسلام اور شکیب الحسب کو دو دو وکٹ ملے۔