اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 نیدرلینڈ کے ساتھ میچ میں جنوبی افریقہ کے پاس رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع - ٹیم اب تک دو میچ کھیل چکی

آئی سی سی ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں منگل کو ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈ کے درمیان کھیلے جانے والے مقابلے میں جنوبی افریقہ اپنے رن ریٹ کو بہتر بناکر ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچنا چاہے گا۔

نیدرلینڈ کے ساتھ میچ میں جنوبی افریقہ کے پاس اپنا رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع
نیدرلینڈ کے ساتھ میچ میں جنوبی افریقہ کے پاس اپنا رن ریٹ بہتر کرنے کا موقع

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 16, 2023, 4:45 PM IST

دھرم شالہ:ورلڈ کپ میں نیدر لینڈ کی ٹیم اب تک دو میچ کھیل چکی ہے اور دونوں میچوں میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ نے اپنے دونوں میچ جیت لیے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ورلڈ کپ ٹیبل میں پلس 2.360 رن ریٹ کے ساتھ چار پوائنٹس ہیں۔

جنوبی افریقہ نے اپنا آخری میچ آسٹریلیا کے خلاف جیتا تھا۔ افریقی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک نے دو میچوں میں دو سنچریاں اسکور کی ہیں۔ کاگیسو ربادا اور کیشو مہاراج بالنگ میں اچھی فارم میں ہیں۔ ایسی صورتحال میں جنوبی افریقہ نیدر لینڈ کے خلاف کوئی تبدیلی نہیں کرنا چاہے گا۔ جنوبی افریقہ اور نیدر لینڈ کے درمیان ون ڈے کرکٹ میں اب تک سات میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ جس میں جنوبی افریقہ نے چھ میچ جیتے ہیں اور ایک میچ بے نتیجہ رہا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان آخری ون ڈے میچ رواں سال 2 اپریل کو کھیلا گیا تھا۔ یہ میچ جنوبی افریقہ نے 146 رنز سے جیتا تھا۔

نیدر لینڈ کو سپر فور میں پہنچنے کے لیے یہ میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا۔ نیدر لینڈ کی ٹیم میں باس ڈی لیڈے اور وکرم جیت سنگھ اچھے کھلاڑی ہیں جو جنوبی افریقہ کے لیے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں۔ وہیں جنوبی افریقہ اپنا رن ریٹ بہتر کرنا چاہے گا۔ نیدر لینڈ کے اوپننگ بلے باز وکرم جیت سنگھ نے 10 میچوں میں 390 رنز بنائے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Srilanka VS Australia سری لنکا کا آسٹریلیا کے خلاف بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

باس ڈی لیڈے نے نو میچوں میں 46.25 کی اوسط سے 370 رن بنائے ہیں اور ایڈن مارکرم نے 10 میچوں میں 638 رنز بنائے ہیں۔ مارکو جینسن نے 10 میچوں میں 16 وکٹ حاصل کئے ہیں۔ کیشو مہاراج کے نام چھ میچوں میں 12 وکٹ ہیں۔ ڈی لیڈے نے نو میچوں میں 20 وکٹ حاصل کیے ہیں۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details