اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 جنوبی افریقہ کے 429 کے ہمالیائی اسکور کے سامنے سری لنکا بے بس - قومی دارالحکومت نئی دہلی

کوئنٹن ڈی کاک (100)، رسی وان ڈیر ڈوسن (108) اور ایڈن مارکرم (106) کی طوفانی سنچریوں کی بدولت جنوبی افریقہ نے آئی سی سی ورلڈ کپ میں ہفتہ کو ہونے والے میچ میں سری لنکا کے خلاف پانچ وکٹ پر 428 رن بنائے۔جواب میں سری لنکا نے 12 اوورز میں4 وکٹوں کے نقصان پر118 رن بنا لئے ہیں

جنوبی افریقہ کے 429 کے ہمالیائی اسکور کے سامنے سری لنکا بے بس
جنوبی افریقہ کے 429 کے ہمالیائی اسکور کے سامنے سری لنکا بے بس

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 7, 2023, 8:17 PM IST

نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ کے 428 رنوں کے ہمالیائی ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی ٹیم کی شروعات مایوس کن رہی اور ایک رن کے اسکور پر پاتھم نیشانکا بغیر کوئی رن بنائے جانسن کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔کوشال پریرا سات رن بنا کر جانسن کے دوسرے شکار بنے۔ اس کے بعد کوشال مینڈس اور سیدرا سمیرویرا نے محتاط انداز میں بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی اننگ کو آگے بڑھانے کی کوشش کی۔کوشال مینڈس 42 گیندوں پر چار چوکوں اور آٹھ چھکوں کی مدد سے 76 رن اور سیدرا سمیرویرا23 رن بنائے۔

اس سے قبل ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت سری لنکا کو مہنگی ثابت ہوئی۔ کپتان ٹیمبا بوونا (8) کو سستے انداز میں ٹھکانے لگانے کے بعد سری لنکا کے گیند بازوں کو اندازہ نہیں ہوگا کہ بقیہ وقت میں ان کی کس بری طرح سے دھلائی ہونے والی ہے۔ پہلے کوئنٹن ڈی کوک اور ڈوسے کے درمیان ڈبل سنچری کی شراکت ہوئی جبکہ بعد میں ڈوسے نے ایڈم مارکرم کے ساتھ سنچری پارٹنرشپ کر کرکے اپنی ٹیم کو بڑے اسکور تک پہنچا دیا۔ مارکرم نے صرف 54 گیندوں میں 14 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 106 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ نے 45 چوکوں اور 14 چھکوں کی مدد سے 264 رنز بنائے۔ چوکوں اور چھکوں کی بارش سے حیران سری لنکن باؤلرز نے اپنی لائن لینتھ کھو دی اور 13 وائیڈ اور ایک نو بال کرائی۔

یہ بھی پڑھیں:Bangladesh Win بنگلہ دیش نے افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دی

داسن شناکا کو چھوڑ کر سری لنکا کے دیگر پانچ گیند بازوں کی اکنامی آٹھ سے دس کے درمیان تھی۔ کسن راجیتھا نے ایک وکٹ کے لیے 90 رنز دیے جبکہ متھیشا پاتھیرانا کو ایک وکٹ کے لیے 95 رنز دینے پڑے۔ دلشان مدوشنکا نے 86 رنز کے عوض دو وکٹ حاصل کئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details