اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Gill breaks Amla Record شبھمن گل نے ہاشم آملہ کا بارہ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا - بھارت اور نیوزی لینڈ

شبھمن گل نے 38 اننگز میں سب سے تیز 2000 ون ڈے رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ ہاشم آملہ کے نام تھا جنھوں نے 40 اننگز میں دو ہزار ونڈے رنز بنائے تھے۔

Shubman Gill becomes fastest to reach 2000 ODI runs surpassing Hashim Amla
شبھمن گل نے ہاشم آملہ کا بارہ سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 7:42 PM IST

دھرم شالہ: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا 21 واں میچ میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری ہے اور بھارت 274 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے خلاف ایک مضبوط آغاز بھی کیا ہے۔ بھارت کے سلامی بلے شبھمن گل اس وقت شاندار فارم سے گزر رہے ہیں جس کی بدولت وہ تاریخ کی کتاب میں اپنا نام بھی درج کرا رہے ہیں۔

گل کو اس سنگ میل تک پہنچنے کے لیے میچ سے پہلے 12 رنز درکار تھے اور جیسے ہی انھوں نے ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر کور ڈرائیو لگا کر باونڈری حاصل کی ویسے ہی گل نے ہاشم آملہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 2000 ونڈے رنز بنانے والے دنیا کے تیز ترین بلے باز بن گئے۔

جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ نے 2011 میں 40 اننگز میں 2000 ون ڈے رنز مکمل کیے تھے جب کہ بھارتی نوجوان کرکٹر نے یہ کارنامہ انجام دینے میں صرف 38 اننگز کھیلی۔ گل نے اس میچ سے قبل اپنی آخری چار اننگز میں تین نصف سنچریاں بنا کر شاندار فارم میں ہیں۔

اس کے علاوہ شبھمن گل سچن تنڈولکر، ویراٹ کوہلی، یوراج سنگھ، اور سریش رائنا کے بعد 2000 ون ڈے رنز بنانے والے سب سے کم عمر بھارتی کھلاڑی بھی بن گئے ہیں۔ پچھلے دو سالوں میں گل کی اوسط تقریباً 70 اور اسٹرائیک ریٹ 100 سے اوپر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details