نئی دہلی: ورلڈ کپ 2023 کے گروپ مرحلے کے تمام میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ شائقین کو اب صرف سیمی فائنل اور فائنل میچ کا انتظار ہے۔ پہلا سیمی فائنل میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان 15 نومبر کو ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیئم میں کھیلا جائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ 2011 ورلڈ کپ کا فائنل میچ ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔ جبکہ دوسرا سیمی فائنل میچ 16 نومبر کو کولکاتہ کے ایڈن گارڈنز اسٹیڈیئم میں جونبی افریقہ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔
ورلڈ کپ 2023 کا فائنل میچ 19 نومبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ایک لاکھ 32 ہزار گنجائش والے اس اسٹیڈیم نے بھارت اور انگلینڈ کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ آخری دو آئی پی ایل کے فائنل کی میزبانی کرچکا ہے اور اب یہ اسٹیڈیئم آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کی میزبانی کرنے کے لیے تیار ہے۔
سیمی فائنل میچوں کے لیے ریزرو ڈے:آئی سی سی نے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ریزرو ڈے کا اعلان کیا ہے کہ سیمی فائنل اور فائنل میچوں میں کوئی رکاوٹ نہ آئے اور میچ بارش سے متاثر نہ ہوسکے۔ اگر کسی وجہ سے پہلے دن سیمی فائنل میچ پورا نا ہوسکا تو اگلے دن یعنی کی ریزرو ڈے میں اس میچ کو پورا کیا جائے گا۔
ورلڈ کپ 2023 کی انعامی رقم: عالمی کرکٹ باڈی آئی سی سی نے 10 ملین امریکی ڈالر کی کل انعامی رقم کا اعلان کیا۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ جیتنے والے کو 40 لاکھ ڈالر (تقریباً 33.17 کروڑ روپے) کی انعامی رقم دی جائے گی جبکہ رنر اپ کو 20 لاکھ ڈالر (تقریباً 16.58 کروڑ روپے) ملیں گے۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیموں کو 8-8 لاکھ ڈالر (تقریباً 6.63 کروڑ روپے) جبکہ ناک آؤٹ مرحلے تک پہنچنے میں ناکام رہنے والی ٹیموں کو ایک-ایک لاکھ ڈالر (تقریباً 82 لاکھ روپے) ملیں گے۔ گروپ مرحلے میں میچوں کی فاتح کو 40 ہزار ڈالر (تقریباً 33.17 لاکھ روپے) کا انعام ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں: