اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Babar Azam Captaincy بابراعظم کی کپتانی پر فیصلہ ورلڈ کپ کی کارکردگی پر منحصر - بابراعظم کی کپتانی پر سوال

کرکٹ ورلڈ کپ 2023 میں افغانستان کے خلاف میچ میں شکست کے بعد پاکستانی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے۔ اب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی بابر کو کپتانی سے ہٹانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ ذارئع کے مطابق بابر کی کپتانی جاری ورلڈ کپ کی کارکردگی پر منحصر ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By PTI

Published : Oct 26, 2023, 7:42 PM IST

Updated : Oct 26, 2023, 7:48 PM IST

نئی دہلی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے جمعرات کو اشارہ دیا ہے کہ اگر پاکستانی ٹیم جاری ورلڈ کپ میں ناکام رہی تو بابر اعظم کو کپتانی سے ہاتھ دھونا پڑ سکتا ہے۔ ورلڈ کپ میں برقرار رہنے کے لیے پاکستان کو جمعہ کو چنئی میں جنوبی افریقہ کو کسی بھی قیمت پر شکست دینا ہوگی لیکن اگر پاکستان یہ میچ بھی ہار جاتا ہے تو اس کی سیمی فائنل میں داخلے کی تمام امیدیں ختم ہو جائیں گی۔

پی سی بی نے ایک بیان میں کہا کہ جہاں تک کپتان بابر اعظم اور ٹیم مینجمنٹ پر میڈیا کی تنقید کا تعلق ہے تو ہم سابق کرکٹرز سے متفق ہیں کہ کامیابی اور ناکامی کھیل کا حصہ ہے۔ پی سی بی نے یہ بھی کہا کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں ٹیم کی تیاری کے لیے کپتان بابر اعظم اور چیف سلیکٹر انضمام الحق کو مکمل آزادی دی گئی۔ لیکن ورلڈ کپ میں ٹیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بورڈ مزید فیصلے کرے گا جو پاکستان کرکٹ کے مفاد میں ہوں گے۔ اس وقت پی سی بی شائقین، سابق کھلاڑیوں اور متعلقہ فریقوں سے ٹیم کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ مسلسل تین شکست کا سامنا کرنے کے بعد پاکستان کے پانچ میچوں میں چار پوائنٹس ہیں اور وہ اس وقت پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پر ہے۔ افغانستان کے خلاف آٹھ وکٹوں کی شکست کے بعد بابر اعظم کو کپتانی سے ہٹانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بابر کی کپتانی تب ہی بچ سکے گی جب پاکستان باقی تمام میچز جیت کر ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو جائے، اس کے باوجود انہیں صرف ٹیسٹ کپتان ہی رکھا جا سکتا ہے۔

Last Updated : Oct 26, 2023, 7:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details