اردو

urdu

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 2:03 PM IST

Updated : Oct 5, 2023, 5:48 PM IST

ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 انگلینڈ کا نیوزی لینڈ کو 283 رنوں کا ہدف

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رن بنا لئے ہیں۔میٹ ہنری تین وکٹ لے کر نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب گیند باز ثابت ہوئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

احمدآباد:گجرات کے احمدآباد میں واقع نریندر مودی بین الاقوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں خطاب کی دو مضبوط دعویداروں میں شامل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیمیں مضبوط اور متوازن نظر آ رہی ہیں۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنئ کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے اپنی اپنی مضبوط اور متوازن ٹیموں کو عالمی کپ کے افتتاحی میچ کے لئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل ڈیوڈ میلان اور جانی بیرسٹو نے انگلینڈ کی جانب سے اننگ کی شروعات کی ۔ڈیوڈ ملان 14 رن بناکر میٹ ہنری کی گیند پر لیتھم کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

اس کے بعد سلامی بلے باز جانی بیرسٹو 35 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 33 رن بنا کر میشل سینٹنر کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد جو روٹ اور ہری بروکس نے انگلینڈ کی اننگ کو سنبھالنے کی بھر پور کوشش کی ۔ہیری بروکس 25 رنوں کے انفرادی اسکور پر رابندر کے شکار بن گئے ۔اس کے بعد معین علی کچھ خاص نہیں کر پائے اور 11 رن بنا کر فپلس کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔اور کپتان جوش بٹلر 43 رن بنا کر ہنری کی گیند پر آوٹ ہوئے

جو روٹ 77بھی رنوں کی انفرادی اسکور پر ہمت ہار گئے۔گلین فلپس نے جو روٹ کو کلین بولڈ کرکے پویلین کی راہ دیکھائی۔آوٹ ہونے سے پہلے جو روٹ نے86 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 77 رن بنائے۔اس کے بعد انگلینڈ کی اننگ لڑکھڑا گئی۔لیم لیونگ اسٹیون20 رن،سیم کورین 14 رن اور کرس ووکس 11 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

آخر میں عادل رشید 15 رن اور مارک اووڈ 13 رن بنا کر ناٹ آوٹ رہے۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 282 رن بنائے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری کو تین جبکہ گلین فلپس اور میشل سینٹنر کو دو دو وکٹ ملے۔اس کے علاوہ ،راچن رابندر اور گلین فلپس کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں میں متعدد تجربہ کار کھلاڑی شامل ہیں جو اپنی اپنی ٹیموں کی جیت میں اہم رول ادا کر سکتے ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم ،ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیسم اور ایش سوڈھی جیسے سنئیر کھلاڑیوں کی موجودگی سے پہلی مرتبہ عالمی کپ کے لئے کیوی ٹیم کا حصہ بننے والے کھلاڑی ویل یانگ ، کون وے اور راچن رابندر کو اہم مقابلوں میں کھیلنے کا تجربہ حاصل ہوگا۔

دوسری طرف انگلینڈ کی ٹیم پوری طرح سے متوازن نظر آ رہی ہے ۔ انگلینڈ کو جانی بیرسٹو، جو روٹ،جوش بٹلر،معین علی،عادل رشید ،مارک ووڈ اور کرس ووکس جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی خدمات حاصل ہے۔اس کے علاوہ ہری بروک،ڈیوڈ ملان اور سیم کرون جیسے نوجوان کھلاڑی ٹیم کی جیت میں اہم رول ادا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ICC world Cup 2023 آئی سی سی عالمی کپ کا آج سے آغاز، گوگل ڈودل کے ساتھ منا رہا ہے جشن

نیوزی لینڈ کی ٹیم : ٹام لیتھم (کپتان و وکٹ کیپر)، ڈیریل میشل، ڈیون کون وے، ویل یانگ، راچن رابندر، گلین فلپس، مارک چیپمین، ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیسم، میٹ ہنری اور میشل سینٹینر

انگلینڈ کی ٹیم: جانی بیرسٹو، جو روٹ،جوش بٹلر (کپتان وکٹ کیپر)، معین علی،عادل رشید، مارک ووڈ اور کرس ووکس، ہری بروک، ڈیوڈ ملان، سیم کرون او لیم لیونگ اسٹون

Last Updated : Oct 5, 2023, 5:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details