حیدرآباد:ٹام لیتھم کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے نیدرلینڈ کے خلاف 322 کا مشکل ہدف دیا جس کے جواب میں نیدرلینڈ 46.3 اوورز میں صرف 223 رنز ہی بناسکی۔ بائیں ہاتھ کے مچل سینٹنر نے 10 اوورز میں 59 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور نیوزی لینڈ کی جانب سے سب سے کامیاب گیندباز رہے اس کے بعد میٹ ہنری نے اپنے 8.3 اوورز میں صرف 40 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ بائیں ہاتھ کے آرتھوڈوکس اسپن گیند کرنے والے راچن رویندرا نے باس ڈی لیڈے کی ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل ریاست تلنگانہ کے حیدرآباد کے اپل میں واقع راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے چھٹے میچ میں نیدرلینڈس کی دعوت پر پہلی بیٹنگ کرنے اتری نیوزی لینڈ کی شروعات کافی سست رہی۔ پہلے تین اوورز میں کوئی رن نہیں بن سکا۔ اس کے بعد سلامی بلے باز ڈیون کونوے اور ویل ینگ نے جارحانہ رخ اختیار کرتے ہوئے پہلے وکٹ کے لئے 67 رنوں کی شراکت داری کی۔ گزشتہ میچ میں سنچری بنانے والے ڈیون کونوے 32 رن بنا کر آوٹ ہو گئے ۔