اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 باس ڈی لیڈے کا شرمناک ریکارڈ، ون ڈے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیندباز بن گئے - ورلڈ کپ 2023

نیدرلینڈز کے تیز گیندباز باس ڈی لیڈے نے رنز دینے کے معاملے میں آسٹریلیا کے ایڈم زمپا اور مائیک لیوس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک شرمناک ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ باس ڈی لیڈے ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز دینے والے گیندباز بن گئے ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 25, 2023, 9:09 PM IST

نئی دہلی: آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا 24واں میچ دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور نیدرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں کئی ریکارڈ بنے اور ٹوٹے اور سب سے خراب اور شرمناک ریکارڈ نیدرلینڈز کے حصے میں آیا۔ اس میچ میں ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ نیدرلینڈ کے فاسٹ باؤلر باس ڈی لیڈے کے نام درج ہو گیا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف اپنے 10 اوورز میں 115 رنز دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے مہنگے بولر بن گئے ہیں۔

اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے کے ایڈم زیمپا اور مائیک لیوس کے نام تھا۔ان دونوں گیند بازوں نے 10 اوورز میں 113 رنز دیے۔ لیوس نے 2006 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورز میں 113 رنز دیے تھے۔ جبکہ ایڈم زمپا نے ورلڈ کپ 2023 میں ہی جنوبی افریقہ کے خلاف 10 اوورز میں 113 رنز دیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

اس میچ میں آسٹریلیا کے بلے بازوں نے نیدرلینڈ کے گیندبازوں کی زبردست پٹائی کی اور جیت کے لیے 399 رنز کا ہدف دیا۔آسٹریلیا کے لیے گلین میکسویل نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی سب سے تیز سنچری 40 گیندوں میں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ اس سے پہلے وارنر نے سنچری مکمل کرکے ورلڈکپ میں سب سے زیادہ سنچری بنانے کے معاملے میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ نیدرلینڈ کے لیے دوسرا شرمناک ریکارڈ یہ رہا کہ انھیں اس میچ میں ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 309 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details