اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC World Cup 2023 پاک بھارت میچ سے پہلے کوہلی، بابر اور شاہین نے کیا کہا؟

ٹیم انڈیا آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا تیسرا میچ 14 اکتوبر کو احمدآباد میں پاکستان کے خلاف کھیلنے والی ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں دو میچ جیت چکی ہیں۔ ویراٹ کوہلی، ہاردک، بابر اعظم، کے ایل راہل اور شاہین شاہ آفریدی نے کل ہونے والے پاک بھارت میچ کے لیے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔

Etv Kohli, Babar and Shaheen spoke about india vs pakistan match
پاک بھارت میچ سے پہلے کوہلی، بابر اور شاہین نے کیا کہا

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 13, 2023, 6:22 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور پاکستان دو روایتی حریف ٹیمیں ورلڈ کپ 2023 میں اپنا تیسرا میچ 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلنے کو تیار ہیں۔ اس میچ کو لے کر شائقین میں کافی جوش و خروش ہے اور ان کے اسی جوش کو مزید بڑھانے کے لیے اس ہائی پروفائل میچ سے قبل ایک شاندرا تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اس مہا مقابلے سے پہلے پاکستانی اور بھارتی کھلاڑیوں نے اپنے جذبات کا اظہار بھی کردیا ہے۔

اسٹار اسپورٹس نیٹ ورک سے بات کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی نے پاک بھارت میچ کافی چیلینجگ ہوتے ہیں اور اس کے لیے آپ کو ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل طور پر تیار ہونا ہوتا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ اس بڑے میچ کے لیے کوئی خاص تیاری نہیں کی گئی ہے، ہم یہ میچ کسی بھی عام میچ کی طرح ہی کھیلنے جا رہے ہیں اور جب آپ بین الاقوامی سطح پر کھیلتے ہیں تو پھر آپ کو ہر میچ میں اچھا کھیلنا ہوتا ہے، میں ہر میچ میں ایسا کرتا ہوں اور میں اسے تبدیل نہیں کرنا چاہتا۔

ہاردک پانڈیا نے کہا کہ پاکستان بھارت کا میچ کہیں زیادہ پرجوش ہونے والا ہے اس سے پہلے کسی نے ایسا تجربہ شاید ہی کیا ہے کیونکہ یہ میچ دنیا کے سب سے بڑے گراؤنڈ پر کھیلا جائے گا جہاں لوگوں کی بڑی تعداد موجود ہوگی۔ پاک بھارت میچ کے احساسات کسی خواب سے کم نہیں ہوتے ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز کے ایل راہل نے پاک بھارت میچ کے تعلق سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین پر پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ کھیلنے کا موقع ملا ہے اس لیے میں بہت پرجوش ہیں۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی اسٹار اسپورٹ سے بات کی ہے۔ بابر نے کہا کہ ہم پہلے بھی پاک بھارت میچ کا پریشر محسوس کیا ہے اس لیے ہم جانتے ہیں کہ اس میچ میں پریشر کو کیسے ہینڈل کرنا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان ٹیم کے تیز گیند باز شاہین نے کہا کہ بھارت اپنے ہوم گراؤنڈ پر کھیل رہا ہے جس کا اسے فائدہ مل سکتا ہے کیونکہ جب آپ کے اپنے لوگ آپ کے لیے میدان میں تالیاں بجاتے ہیں تو آپ کا جوش دوبالا ہو جاتا ہے۔ واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 میں بھارت پاکستان کا میچ 14 اکتوبر بروز ہفتہ کو دوپہر دو بجے سے احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details