اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کی سنچری جڈیجہ کی عمدہ گیندبازی، جنوبی افریقہ کو 243 رن سے شکست

جنوبی افریقہ 327 کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 27.1 اوورز میں 83 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ جس کے ساتھ بھارت نے یہ میچ 243 رنز جیت لیا۔ ورلڈ کپ میں بھارت کی یہ لگاتار آٹھویں جیت ہے۔ جڈیجہ نے سب سے زیادہ پانچ وکٹ جھٹکے۔ اپنی سالگرہ پر 49 ویں سنچری کرنے والے ویراٹ کوہلی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔IND VS SA World Cup

IND VS SA World Cup
بھارت کی شاندار بلے بازی کے بعد خطرناک گیندبازی، جنوبی افریقہ کے سات کھلاڑی آوٹ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 5, 2023, 3:07 PM IST

Updated : Nov 5, 2023, 9:41 PM IST

کولکاتہ: بھارت نے اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے 37ویں میچ میں وراٹ کوہلی کی (101ناٹ آوٹ) سنچری اننگز کے بعد رویندر جڈیجہ کی پانچ وکٹوں کی بدولت جنوبی افریقہ کے خلاف 243 رن کی زبردست جیت حاصل کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں اپنا جیت کا سلسلہ جاری رکھا۔ 327 رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم بھارتی گیند بازوں کے سامنے ٹک نہ سکی اور پوری ٹیم 27.1 اوور میں 83 رن پر سمٹ گئی۔

بھارت کی جانب سے رویندرا جڈیجہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں، محمد شامی اور کلدیپ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ سراج نے ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت نے وراٹ کوہلی کے ناٹ آوٹ 101 رن، شریاس ایئر کے 77 رن اور کپتان روہت شرما کے 40 رن کی بدولت جنوبی افریقہ کو 327 رن کا ہدف دیا۔ شریس آئر نے وراٹ کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے 134 رن کی مضبوط شراکت داری کی۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی، مارکو جانسن، کاگیسو ربادا، کیشو مہاراج اور تبریز شمسی نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔

آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا پوائنٹس ٹیبل

روہت نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا تھا کہ انہیں یہاں کھیلنا اچھا لگتا ہے بھارتی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ جنوبی افریقہ کے کپتان باوما نے کہا کہ وہ بھی پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے اور ان کی ٹیم کی مضبوطی بھی پہلے بیٹنگ کرنے میں ہے لیکن انڈر لائٹ ہدف کا تعاقب کرنا ان کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ جنوبی افریقہ نے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے۔ جیرالڈ کوٹزی کی جگہ تبریز شمسی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

کولکتہ کے تاریخی ایڈن گورڈن میں ہونے والا یہ میچ بھارتی گیند بازوں کے لیے ایک حقیقی امتحان ہوگا، کیونکہ افریقی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں بڑا اسکور کرتی رہی ہے۔ بھارت اس ٹورنامنٹ میں واحد ناقابل شکست ٹیم ہے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کو ایک میچ میں شکست ہوئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ آج ویراٹ کوہلی کی سالگرہ بھی ہے۔ کوہلی اپنی 35ویں سالگرہ پر سنچری بنا کر خود کو شاندار تحفہ پیش کیا ہے اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ 49 سنچریوں کے مالک سچن کے ریکارڈ کی برابری بھی کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دونوں تیموں کی پلیئنگ الیون، بھارت: روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریس ایئر، کے ایل راہل (وکٹ کیپر)، سوریہ کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع، جسپریت بمراہ اور محمد سراج۔
جنوبی افریقہ: کوئنٹن ڈی کاک (وکٹ کیپر)، ٹیمبا باوما (کپتان)، رسی وین ڈیر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن، ڈیوڈ ملر، مارکو جانسن، کیشو مہاراج، تبریز شمسی، کاگیسو ربادا، لونگی انگیڈی۔

Last Updated : Nov 5, 2023, 9:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details