بنگلورو: بھارت اور نیدرلینڈ کے درمیان آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کا 45 واں میچ آج بنگلور کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا گیا۔ بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارت نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 410 رنز بنائے، جس کے جواب میں نیدرلینڈ کی ٹیم 47.5 اوورز میں 250 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔ جس کے ساتھ بھارت نے ورلڈ کپ میں لگاتار نویں جیت درج کرلی ہے۔ بھارت کی جانب سے بمراہ، سراج، کلدیپ اور جڈیجہ نے دو دو وکٹ لیے جبکہ روہت اور کوہلی کو ایک ایک وکٹ ملا۔
اس سے قبل شریس ایئر کے ناٹ آوٹ 128 رن اور کے ایل راہل کے 102 رن کی سنچری، کپتان روہت شرما کے 51 رن، شبھمن گل کے 61 رن اور وراٹ کوہلی کی 51 رن کی نصف سنچریوں کی بدولت نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 411 رن کا بڑا ہدف دیا ہے۔ ورلڈ کپ میں شریس اور راہل کی یہ پہلی سنچری تھی۔ نیدرلینڈ کی جانب سے باس ڈی لیڈے نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ روئیلوف وین ڈیر مروے اور پال وین میکرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سریش ایئر کو بہترین بلے بازی کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ یہ میچ ورلڈ کپ 2023 کا آخری لیگ میچ تھا۔ اس میچ میں روہت شرما کی ٹیم سیمی فائنل سے قبل اپنی تیاریوں کو مضبوط بنانے کے لیے کھیل رہا تھا، جب کہ نیدرلینڈ کی ٹیم جیت کے ساتھ ورلڈ کپ 2023 کو الوداع کہنا چاہتا تھا۔ کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتنے کے بعد کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے پیچھے کوئی بڑی وجہ نہیں ہے۔ ہم یہاں بیٹنگ کریں یا بالنگ زیادہ فرق نہیں پکڑتا۔ آج کے میچ میں ہمارے پاس سیمی فائنل کی تیاری کا اچھا موقع ہے۔ اس کے علاوہ آج ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: