اردو

urdu

ورلڈ کپ فائنل میں دوسری مرتبہ بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

By UNI (United News of India)

Published : Nov 19, 2023, 10:11 PM IST

Updated : Nov 19, 2023, 10:38 PM IST

آسٹریلیا کے سلامی بلے باز ٹریوس ہیڈ کو ان کی شاندار 137 رنز میچ وننگ اننگز کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ ٹریوس ہیڈ نے 120 گیند پر 137 رنز بنائے جس میں 15 چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ 765 رنز بنانے والے ویراٹ کوہلی کو ٹورمناٹ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔ ICC World Cup 2023 final

Australia defats India by six wickets in final match
ورلڈ کپ فائنل میں دوسری مرتبہ بھارت کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست

احمد آباد: ٹریوس ہیڈ کی 137 رن کی سنچری اور مارنس لیبوشگین کی 58 رن کی ناٹ آوٹ نصف سنچری اننگز کی بدولت آسٹریلیا نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے فائنل میچ میں بھارت کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر چھٹی بار خطاب اپنے نام کیا۔ نریندر مودی اسٹیڈیم میں 241 رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی شروعات انتہائی خراب رہی اور اس نے 47 کے اسکور پر اپنے تین ٹاپ بلے باز ڈیوڈ وارنر 7 رنز، مشل مارش 15 رنز اور اسٹیو اسمتھ کو 4 رنز سے گنوا دیا تھا۔

اس کے بعد ٹریوس ہیڈ اور مارنس لابوشین نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کیا۔ تاہم فتح سے دو رن قبل ٹریوس 120 گیندوں پر 137 رنز بنا کر سراج کی گیند پر گل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد گلین میکسویل نے 43 اوورز کی آخری گیند پر دو رنز بناکر ٹیم کو فائنل میچ جیت کر اسکور 241 رنز تک پہنچا دیا۔ یہ آسٹریلیا کی چھٹی ورلڈ کپ ٹائٹل جیت ہے۔ بھارت کو دوسری بار فائنل میں شکست ہوئی ہے۔ 2003 کے فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کو فائنل میں شکست دی تھی۔

بھارت کی جانب سے بمراہ نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ جبکہ شامی اور سراج نے ایک ایک بلے باز کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل کے ایل راہل کے 66 رن، وراٹ کوہلی کی 54 رن کی نصف سنچری اور روہت شرما کے 47 رن کی بدولت بھارت نے آسٹریلیا کو جیت کے لیے 241 رن کا ہدف دیا تھا۔

آسٹریلیا نے آج ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے روہت شرما اور شبھمن گل نے ٹیم کو شاندار آغاز دینے کی کوشش کی لیکن مشل اسٹارک نے پانچویں اوور میں شبھمن گل کو سات رن پر آؤٹ کر دیا۔ بھارت کی دوسری وکٹ روہت شرما کی صورت میں گری، انہوں نے 31 گیندوں پر 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 47 رن بنائے۔ انہیں گلین میکسویل نے آؤٹ کیا۔ اگلے ہی اوور میں شریس ایئر چار رن بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔

وراٹ کوہلی سیمی فائنل اور فائنل میں 50 سے زیادہ رنز بنانے والے پہلے بھارتی بلے باز بن گئے ہیں۔ فائنل میں وراٹ نے 56 گیندوں میں نصف سنچری اسکور کی۔ 29ویں اوور میں 148 کے اسکور پر وراٹ کوہلی 63 گیندوں میں 54 رنز بنا کر پیٹ کمنز کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ کے ایل راہل نے تحمل سے کھیلتے ہوئے 86 گیندوں میں اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ 36ویں اوور میں 178 رن کے اسکور پر بھارت کو پانچواں دھچکا رویندرا جڈیجہ کی صورت میں لگا جب وہ نو رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

42ویں اوور میں اسٹارک نے 203 رن کے اسکور پر بھارت کو چھٹا جھٹکا لگا کر کے ایل راہول کو 66 رن پر وکٹ کیپر انگلش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرکے پویلین بھیج دیا۔ شامی ساتویں وکٹ کے طور پر چھ رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے بعد بمراہ (ایک رن) زیمپا کے کا شکار بنے۔ سوریہ کمار یادو 18 رن کو ہیزل ووڈ نے انگلس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔

کلدیپ یادیو 10 رن کے میچ کی آخری گیند پر دو رن لینے کی کوشش میں مارنس/کمنز کے ہاتھوں رن آؤٹ ہوئے۔ بھارتی ٹیم کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 50 اوورز میں 240 رن بناکر آل آؤٹ ہوگئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مشل اسٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جوش ہیزل ووڈ اور پیٹ کمنز نے دو دو بلے بازوں کو آؤٹ کیا۔ گلین میکسویل اور ایڈم زیمپا نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ (یو این آئی)

Last Updated : Nov 19, 2023, 10:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details