کولکاتا :مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں عالمی شہرت ہافتہ ایڈن گارنڈنز میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 44 ویں میچ میں پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں نبرد آزما ہیں۔ ان دونوں ٹیموں کے لیے یہ آخری میچ ہے۔ اس وقت پاکستان آٹھ میچوں میں آٹھ پوائنٹ کے ساتھ پانچیوں پوزیشن پر ہے جب کہ دفاعی آٹھ میچوں میں چھ پوائنٹ کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر ہے۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے غیر معمولی ہدف دیا گیا جسے حاصل کرنا کسی بھی ٹیم کے لیے نا ممکن ہے۔ مگر انگلینڈ کے لیے آج کا میچ بہت اہم ہے۔ اسے آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لیے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پرجیت درج کرنی ہوگی۔ انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہا کہ ان کی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔ وہ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ ہی کرنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم جیت کے سلسلے کو جاری رکھنے کی کوشش کریں گے۔