احمد آباد:ریاست گجرات کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ ہونے کا امکان ہے۔ جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 36 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ۔آسٹریلیا کو دو اہم کھلاڑی میشل مارش اور گلین میکس ویل کی خدمات حاصل نہیں ہے۔
ٹاس جیتنے کے بعد انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہاکہ پچ کو دیکھتے ہوئے پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔گیندبازوں کو مدد ملے گی۔ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے۔گزشتہ میچ کی فرسٹ الیون کو برقرار رکھنا کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری طرف آسٹریلیا کے کپتان اسٹون اسمتھ نے کہاکہ ہماری ٹیم میں دو تبدیلی ہوئی ہے۔مارش اور گلین میکس ویل کی جگہ کیمرن گرین اور مارکوس اسٹیونس کی ٹیم میں شمولیت ہوئی ہے۔