اردو

urdu

ETV Bharat / sports

England Bowled Out On 156 Runs انگلینڈ 156 رنوں پر ڈھیر،سری لنکا کے بالروں کی عمدہ گیندبازی

سری لنکا نے اپنے گیندبازوں کی عمدہ کارکردگی کی بدولت دفاعی چمپئن انگلینڈ کو محض156 رنوں پر آل آوٹ کردیا۔ سری لنکا کے لہرو کمارا اور ایجنلو میتھوز نے شاندار گیبدبازی کی۔

انگلینڈ 156 رنوں پر ڈھیر،سری لنکا کے بالروں کی عمدہ گیندبازی
انگلینڈ 156 رنوں پر ڈھیر،سری لنکا کے بالروں کی عمدہ گیندبازی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 5:44 PM IST

بنگلورو:کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں واقع ایم چنا سوامی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 25 ویں میچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

سری لنکا کے گیندبازوں نے لائن لینتھ پر گیندبازی کرتے ہوئے انگلینڈ کے کپتان جوش بٹلر کے پہلے بیٹنگ کرنے کے فیصلے کو غلط ثابت کردیا۔جانی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے جارحانہ انداز میں انداز کی شروعات کی مگر یہ جوڑی زیادہ دیر تک ٹک نہیں سکی۔ڈیوڈ ملان 28 رن بنا کر انجیلو میتھوز کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔

جو روٹ تین رن بنا کر رن آوٹ ہو کر یولین لوٹ گئے۔اس کے بعد انگلینڈ کے دیگر بلے باز خاطر خواہ اننگ کھیلنے میں ناکام رہے۔ جانی بیرسٹو30 رن،بین اسٹوکس 43 رن بنا کر نمایاں رہے۔انگلینڈ کی ٹیم میں واپسی کرنے والے معین علی(15) اور ڈیوڈ ویلی(14) رن بنا کر آوٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:Afghan Cricket Team افغان کرکٹ ٹیم کی کہانی ان کے پختہ عزم اور جذبے کو ظاہر کرتی ہے

انگلینڈ کی پوری ٹیم 33.2 اوورز میں 156 رن بنا کر آل آوٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے لہرو کمارا کو تین جبکہ انجیلو میتھوز اور کاسون راجیتھا کو دودو وکٹ ملا۔اس کے علاوہ مہیشا تھیک سینا کو ایک وکٹ ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details