پنے:مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نیدر لینڈس کو 340 رنوں کا مشکل ہدف دیا۔
انگلینڈ کے سلامی بلے باز جانی بیرسٹو اور ڈیوڈ ملان نے محتاط انداز میں شروعات کرتے ہوئے 48 رنوں کی شراکت داری کی۔جانی بیرسٹو15 رن بنا کر آرین دت کی گیند پر وین میکرین کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔جو روٹ بھی28 رن بنا کر وین بیک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
اس کے بعد ڈیوڈ ملان اور بین اسٹوکس نے محتاط انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے رن بنانے کا سلسلہ جاری رکھا ۔ڈیوڈ ملان 74 گیندوں پر 10 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 87 رنوں کی اننگ کھیل کر رن آوٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔