نئی دہلی: بی سی سی آئی نے دو بڑے شہروں میں فضائی آلودگی کی وجہ سے دہلی اور ممبئی میں ورلڈ کپ کے بقیہ میچوں کے دوران آتش بازی کرنے پر پابندی عائد دی ہے۔ واضح رہے کہ دہلی کے پاس میزبانی کے لیے صرف ایک میچ باقی ہے جس میں بنگلہ دیش اور سری لنکا 6 نومبر کو آمنے سامنے ہوں گے، جبکہ ممبئی کو 2 نومبر اور 7 نومبر کے دو لیگ میچز کے علاوہ 15 نومبر کو سیمی فائنل کی میزبانی بھی کرنی ہے۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے بدھ کو ایک بیان میں کہا کہ 'بی سی سی آئی ماحولیاتی خدشات کے حوالے سے حساس ہے اس وجہ سے میں نے یہ معاملہ باضابطہ طور پر آئی سی سی کے سامنے اٹھایا ہے اور فضائی آلودگی کی سطح میں مزید اضافہ ہونے کے ڈر سے ممبئی اور دہلی میں آتش بازی کا مظاہرہ نہیں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڈ نے یہ بھی کہا کہ بورڈ ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کے لیے پرعزم ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے مداحوں اور اسٹیک ہولڈرز کے مفادات کو ہمیشہ سب سے آگے رکھے گا۔