دھرم شالہ: ریاست ہماچل پردیش کے دھرمشالہ انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے ورلڈ کپ کے ایک اہم میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔انگلینڈ کے لئے آج کا بہت ہی اہم ہے اور برطانوی ٹیم پر دوسرا میچ جیتنے کا دباؤ ہوگا۔دوسری طرف افغانستان کے خلاف چھ وکٹوں کی جیت سے بنگلہ دیش کی ٹیم حوصلہ افزائی ہے۔
اس کے ساتھ ہی دھرم شالہ اسٹیڈیم میں افغانستان کو چھ وکٹوں سے شکست دینے والی بنگلہ دیش کی ٹیم جیت کا سلسلہ برقرار رکھنا چاہے گی۔ دھرم شالہ میں پانچ میچ کھیلے جانے ہیں۔ پہلا میچ 7 اکتوبر کو بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان کھیلا جاچکا ہے۔
انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے کہاکہ آج کے میچ میں بھی بین اسٹوکس نہیں کھیلے گے۔وہ مکمل طور پر فٹ نہیں ہو سکے ہیں۔انہوںنے کہاکہ گزشتہ میچ کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے آج کے میچ میں توقع کے مطابق کھیل کامظاہرہ کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے۔