اردو

urdu

ETV Bharat / sports

India Vs Bangladesh بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا - Bangladesh Win The Toss

پنے کے ایم سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگہ دیش نے میزبان ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ آج کے میچ میں شکیب الحسن بنگلہ دیش کی جانب سے نہیں کھیلیں گے۔ وہ زخمی ہیں۔ نجمل حسن سنتو بنگلہ دیشی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 19, 2023, 2:15 PM IST

Updated : Oct 19, 2023, 2:24 PM IST

پنے:مہاراشٹر کے پونے میں کھیئلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ کے17 ویں میچ میں ہندوستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔ دونوں ٹیمیں اس میچ میں جیت درج کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔ آج کے میچ کے لئے ہندوستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں ہے جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم میں ایک تبدیلی ہے۔ آج کے میچ میں شکیب الحسن بنگلہ دیش کی جانب سے نہیں کھیلیں گے۔ وہ زخمی ہیں۔ نسیم احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

رواں آئی سی سی منز ورلڈ کپ میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کر رہی ہندوستانی ٹیم تینوں میچ جیت کر چھ پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر ہے۔ اگر ہندوستانی ٹیم کو آج کے میچ میں جیت ملتی ہے تو نیوزی لینڈ کو پہلی پوزیشن سے بے دخل کر سکتی ہے۔ دوسری طرف رواں ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ بنگلہ دیش کو تین میچوں میں دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ ایک میچ میں جیت ملی ہے۔ بنگلہ دیش تینوں میچوں میں دو پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:New Zealand Beat Afghanistan نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 149 رنز سے شکست دے دی

یوں تو ہندوستان کی ٹیم ہر شعبے میں مضبوط ہے اور اس کا بنگلہ دیش سے کوئی موزانہ نہیں کیا جا سکتا ہے مگر کرکٹ کا کھیل غیر متوقع نتائج کے لیے مشہور ہے۔ 2007 ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش نے ہندوستان کو شکست دے چکا ہے۔

Last Updated : Oct 19, 2023, 2:24 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details