پنے: مہاراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے 43 ویں میچ بنگلہ دیش کے لئے کافی اہم ہے۔ بنگلہ دیش کو آئی سی سی چمپئنز ٹرافی میں کوالیفائی کرنے کے لیے آج کے میچ میں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی ہوگی۔ سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ افغانستان کے خلاف اپنے پچھلی شروعات میں چوک گئے تھے۔ وہ اس مقابلے میں بڑا اسکور کرنے کے لیے پر جوش ہوں گے۔ فارم میں چل رہے اسپنر ایڈم زمپا کے پاس ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بننے کا موقع ہو گا۔ آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل زبردست فارم میں ہیں اور ممبئی میں افغانستان کے خلاف ان کے شاندار ڈبل سنچری نے ہی دکھایا کہ وہ میچ پر کتنا اثر ڈال سکتے ہیں۔
بنگلہ دیش جو آٹھ میں سے چھ میچ ہارنے کے بعد سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو چکی ہے، وہ اس میچ میں جیت کے ساتھ 2025 میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کو یقینی بنانے کے قریب پہنچ سکتی ہے۔ حالانکہ یہ اس کے لیے آسان نہیں ہوگا۔ کپتان ثاقب الحسن انگلی میں تکلیف کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے ہیں اور قائم مقام کپتان نظم الحسین شانتو جیسے کھلاڑیوں کو ان کی غیر موجودگی میں آگے بڑھنا ہوگا۔ ایسے میں بنگلہ دیش کی نوجوان ٹیم کی رہنمائی کے لیے ضروری قیادت اور رہنمائی فراہم کرنا لٹن داس پر منحصر ہوگا۔