اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Australia Vs South Africa جنوبی افریقہ کا آسٹریلیا کو 312 رنوں کا ہدف - ریاست اتر پردیش کے لکھنو

کونٹن ڈی کوک کی سنچری اور ایڈین مارکرم کی نصف سنچری کی بدولت جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 311 رن بنائے۔آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل اور میشل استارک کو دو دو وکٹ ملے۔آسٹریلیا کو 312 رنوں کا ہدف ملا

آسٹریلیا نے جیتا ٹاس ،جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت
آسٹریلیا نے جیتا ٹاس ،جنوبی افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 1:58 PM IST

Updated : Oct 12, 2023, 5:58 PM IST

لکھنو:اترپردیش کے لکھنو میں واقع ایکنا اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے بلے بازوں نے عمدہ شروعات کی۔سلامی بلے باز ڈی کوک اور ٹمبا بواما نے پہلے وکٹ کے لئے 108 رن جوڑے۔

کپتان ٹمبا بواما 35 رنوں کی اننگ کھیل کر گلین میکس ویل کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔وین ڈی روسن 26 رن بنا کر ایڈم زمپا کی گیند پر آوٹ ہو کر پویلین کی طرف لوٹ گئے۔

اس کے بعد کونٹن ڈی اور ایڈین مارکرم نے اپنی ٹیم کی اننگ کو آگے بڑھاتے ہوئے آسٹریلیائی گیندبازوں کی جم کر پٹائی کی۔مگر جنوبی افریقہ کے 197 رنوں کے مجموعی اسکور پر کونٹن ڈی کوک 109 رنوں کی شاندار اننگ کھیل کر آوٹ ہو گئے۔میکس ویل نے ڈی کو ک کلین بولڈ کردیا۔

ایڈین مارکرم 44 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 56 رن بنا کر کمنز کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے ۔اس کے بعد ہنریک کلاسن 29 رن بنا کر چلتے بنے۔

ڈیوڈ ملر 17 رن اور مارکو جانسن26 رن بنا کر آوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 311 رن بنائے۔آسٹریلیا کو میچ جیتنے کے لئے 311 رن بنانے ہوں گے۔

آسٹریلیا کی جانب سے گلین میکس ویل اور میشل اسٹارک دو دو وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیندباز ثابت رہے۔اس کے علاوہ ہیجل ووڈ، پیٹ کمنز اور ایڈم زمپا کو ایک ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل ریاست اتر پردیش کے لکھنو میں آئی سی سی ورلٖڈ کپ کے ایک اہم میچ میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔دونوں ٹیموں میں تبدیلی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا نے گرین کی جگہ مارکوس اسٹونس اور الیکس کیری کی جگہ انگلش کو ٹیم میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ جنوبی افریقہ نے کورٹجے کی جگہ اسپنر تبریز شمسی کو فرسٹ الیون میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہاکہ پچ اچھی ہے۔شروع میں گیند بازوں کو تھوڑی مدد ملے گی۔دوسری اننگز میں پچ بلے بازوں کے لئے ساز گار ہو سکتی ہے۔گزشتہ میچ کی غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے آج کے میچ میں بہترین کھیل کامظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ٹیم میں دو تبدیلی ہوئی ہے۔

دوسری طرف جنوبی افریقہ ٹمبا بواما نے کہاکہ کورٹجے کی جگہ تبریز شمسی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ کیچ میچ کی شاندار کارکردگی کو دہرانے کی بھر پور کوشش کریں گے۔ہماری ٹیم مضبوط اور متوازن ہے۔

لکھنو میں آج آئی سی سی ورلڈ کپ کے 10 ویں میچ میں جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔دونوں ٹیمیں خطاب کے مضبوط دعویداروں میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ICC Mens World Cup 2023 ہند پاک کرکٹ کاجنون: احمد آباد میں ہوٹل کمرے کا کرایہ ڈیڑھ لاکھ روپے

آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں ہندوستان کے خلاف کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو شکست دے کر میگا ٹورنامنٹ میں اپنی کا آغاز کیا۔

ایک طرف آسٹریلیا کی ٹیم کے سامنے ورلڈ کپ میں جیت کی پٹری واپس گامزن ہونے کا زبردست دباو ہے دوسری جنوبی افریقہ سابقہ میچ کی شاندار کارکردگی کو دہرانے کے لئے پر عزم ہے۔

Last Updated : Oct 12, 2023, 5:58 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details