اردو

urdu

ETV Bharat / sports

جنوبی افریقہ کا سفر سیمی فائنل میں ختم، بھارت آسٹریلیا کے درمیان فائنل - جنوبی افریقہ آسٹریلیا سیمی فائنل میچ

آسٹریلیا 213 رنز کے چھوٹے ہدف کو بڑی مشکل سے 47.2 اوورز میں 7 وکٹ کھو کر حاصل کرنے میں کامیاب رہی، جس کے ساتھ ورلڈ کپ 2023 میں جنوبی افریقہ کا سفر سیمی فائنل میں ختم ہوگیا۔ اب ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 19 نومبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیئم میں کھیلا جائے گا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 16, 2023, 10:11 PM IST

Updated : Nov 16, 2023, 10:29 PM IST

کولکاتہ: ڈیوڈ ملر کی 101 رن کی سنچری اور ہینرک کلاسن کی 47 رن کی دلیرانہ اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ نے جمعرات کو آئی سی سی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو جیت کے لئے 213 رن کا ہدف دیا۔ اس چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آسٹریلیا نے تیز رفتار سے شروعات کی جس میں وارنر کے 18 گیندوں میں 29 رنز شامل ہیں اور انھوں نے اس چھوٹی سی اننگز میں 4 چھکے اور ایک چوکے لگائے۔ وہیں دوسری طرف ٹریوس ہیڈ نے 62 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

اس کے بعد اسمتھ 30، جوس انگلس 28 اور اخیر میں کمنس 14 اور اسٹارک 16 رنز کی بیش قیمتی شراکت داری نے آسٹریلیا کو ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں پہنچا دیا۔ ٹریوس ہیڈ کو بہترین بلے بازی اور گیندبازی کی وجہ سے میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ وہیں جنوبی افریقہ نے اس میچ کو جیتنے کی بھرپور کوشش کی لیکن خراب فلڈنگ اور بلے بازی کی وجہ سے وہ اس میچ کو گنوا بیٹھے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے کرٹزی اور شمشی کو دو دو وکٹ ملے جبکہ رباڈا، مارکرم اور مہاراجہ کو ایک ایک وکٹ ملا۔ ورلڈ کپ کا فائنل آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان 19 نومبر کو احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیئم میں کھیلا جائے گا۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ کے کپتان باوما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ پہلے بیٹنگ کرنے آئے جنوبی افریقہ کی شروعات کافی خراب رہی اور اس نے اپنے دونوں اوپنرز کوئنٹن ڈی کاک کو تین رنز پر اور ٹیمبا باوما کو صفر پر آٹھ اووروں میں کھو دیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور محض آٹھ رن تھا۔ آسٹریلیائی بالر ہیزل ووڈ اور اسٹارک نے دونوں بلے بازوں کو آؤٹ کرکے جنوبی افریقہ کو بڑا دھچکا دیا۔

اس کے بعد جنوبی افریقہ کے بلے باز دباؤ میں نظر آئے۔ 11ویں اوور میں اسٹارک نے ایڈن مارکرم کو 10 رنز پر آؤٹ کرکے اپنا دوسرا وکٹ حاصل کیا۔ اگلے ہی اوور میں ہیزل ووڈ نے راسی وین ڈیر ڈوسن ( چھ رن) کو اپنا شکار بناتے ہوئے جنوبی افریقہ کا چوتھا وکٹ گرادیا۔

بارش کے باعث جب 14 اوورز کے بعد کھیل روکا گیا تو جنوبی افریقہ چار وکٹوں کے نقصان پر صرف 44 رنز بنا سکی۔ اس وقت ہینرک کلاسن 10 اور ڈیوڈ ملر 10 رنز کے ساتھ کریز پر تھے۔ بارش تھمنے کے بعد ہینرک اور ڈیوڈ نے پانچویں وکٹ کے لیے 95 رنز کی شراکت کرکے ٹیم کو سنبھالا۔ ہیڈ نے 31 اوورز میں ہینرک 47 رن کو بولڈ کرکےاس شراکت کو توڑا۔ اسی اوور میں مارکو جانسن صفر پر پویلین لوٹ گئے لیکن ڈیوڈ ملر نے ایک اینڈ تھامے رکھا اور جیرالڈ کوٹزی نے 19 رنوں کے ساتھ 44 اوور تک لے گئے۔

یہ بھی پڑھیں

کوئٹزی کو کمنز نے انگلش کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا۔ کیشو مہاراج نے چار رن، کگیسو ربادا نے 10 رن اور تبریز شمسی نے ناٹ آؤٹ ایک رن کا تعاون کیا۔ 48ویں اوور میں کمنز نے ہیڈ کے ہاتھوں ڈیوڈ ملر کو کیچ آؤٹ کروا کر 101 رنز کی اننگز ختم کر دی۔ جنوبی افریقہ 49.4 اوورز میں 212 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز نے تین تین وکٹ حاصل کئے۔ جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور ٹریوس ہیڈ نے دو دو بلے بازوں کو پویلین روانہ کیا۔

Last Updated : Nov 16, 2023, 10:29 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details