چنئی: آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے آگے بڑھنے کے ساتھ ساتھ اس کے مقابلے دلچسپ اور سنسنی خیز ہوتے جا رہے ہیں۔رواں ورلڈ کپ میں افغانستان اور نیدرلینڈس کی ٹیمیں انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کو شکست دے کر بڑا لٹ پھیر کر چکے ہیں۔کرکٹ کے دیوانوں پر ورلڈ کپ کا خمار سرچڑھ کر بول رہا ہے۔ آج چنئی کے ایم اے چیدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی منز ورلڈ کپ 2023 کے ایک اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔افغانستان نے اپنے آخری میچ میں دفاعی چمپئن انگلینڈ کو شکست دی تھی۔
افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہاکہ ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ پہلے ہی کرچکے تھے۔پچ اچھی ہے اور ابتدائی اوورز میں گیندبازوں کو مدد مل سکتی ہے۔انہوں نے کہاکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم مضبوط ہے اور اس کے تمام بلے باز فارم میں چل رہے ہیں۔ہماری کوشش ہوگی کہ انہیں کم سے کم اسکور روکے۔