انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کی خواتین کرکٹ ٹیم پر 12 مارچ کو بھارت کے خلاف آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں سست اوور ریٹ کی وجہ سے میچ فیس کا 40 فیصد جرمانہ عائد کیا ہے۔
آئی سی سی نے ایک بیان میں کہا کہ 'آئی سی سی انٹرنیشنل پینل آف میچ ریفری کے شانڈرے فرٹز نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے مقررہ وقت سے دو اوور کم کرائے جانے کے بعد ٹیم پر یہ جرمانہ لگایا ہے۔ کھلاڑیوں اور ان کے انفرادی اسپورٹ اسٹاف کے آئی سی سی کے ضابطۂ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق، جو سست اوور ریٹ سے متعلق ہے، اگر کوئی ٹیم مقررہ وقت میں پورا اوور نہیں کروا سکی تو اس پر میچ کی 20 فیصد فیس کا جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔