اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC Women's Rankings ہرمن پریت کور پانچویں نمبر پر، دیپتی کی رینکنگ میں بھی بہتری - Harmanpreet Kaur climbs to fifth spot

آئی سی سی نے خواتین ون ڈے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی ہے۔ انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی کپتان ہرمن پریت کور رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ دیپتی شرما کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ ICC Women's ODI Rankings, Harmanpreet Kaur climbs to fifth spot

ICC Women's ODI Rankings: Harmanpreet Kaur climbs to fifth spot
ہرمن پریت کور پانچویں نمبر پرپہنچی، دیپتی کی رینکنگ میں بھی بہتری

By

Published : Sep 28, 2022, 12:32 PM IST

دبئی: انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی بھارتی کپتان ہرمن پریت کور ون ڈے کھلاڑیوں کی آئی سی سی ویمنز رینکنگ میں پانچویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ انگلینڈ کو 3-0 سے شکست دینے کے بعد بھارتی کھلاڑیوں کی رینکنگ میں کافی بہتری آئی ہے۔ ہرمن پریت نے دوسرے میچ میں 111 گیندوں پر ناقابل شکست 143 رنز بنائے۔ ICC Women's ODI Rankings, Harmanpreet Kaur climbs to fifth spot

سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا اور دیپتی شرما کی رینکنگ میں بھی بہتری آئی ہے۔ مندھانا ایک مقام آگے بڑھ کر چھٹے اور شرما آٹھ مقام چڑھ کر 24ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ پوجا وستراکر چار درجے ترقی کر کے 49ویں اور ہرلین دیول 46 درجے ترقی کر کے 81ویں نمبر پر پہنچ گئیں ہیں۔ رینوکا سنگھ 35 درجے چڑھ کر 35 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ جھولن گوسوامی پانچویں پوزیشن سے ریٹائر ہو گئی ہیں۔ انگلینڈ کے ڈینی وائٹ دو درجے بہتری کے ساتھ 21 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ایمی جونز چار درجے بہتری کے ساتھ 30 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔ چارلی ڈین 24 درجے چڑھ کر 62 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details