اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC Women's WC: بنگلہ دیش کو شکست دے کر انگلینڈ سیمی فائنل میں داخل - انگلینڈ سیمی فائنل میں

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ICC Women World Cup کا سیمی فائنل کھیلنے والی تیسری ٹیم کے نام کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔ انگلینڈ نے تیسرے نمبر کے لیے اپنا ٹکٹ کٹوا لیا ہے۔ انہوں نے یہ کارنامہ بنگلہ دیش کو ویلنگٹن میں شکست دے کر حاصل کیا۔

انگلینڈ سیمی فائنل میں
انگلینڈ سیمی فائنل میں

By

Published : Mar 27, 2022, 12:45 PM IST

انگلینڈ خواتین کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2022 کی تیسری سیمی فائنلسٹ بن گئی ہے۔ انگلینڈ نے آخری لیگ میچ میں بنگلہ دیش کو 100 رنز کے بڑے فرق سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ انگلینڈ کو ناک آؤٹ تک پہنچنے کے لیے یہ میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ضروری تھا اور اس نے میچ جیتنے کے لیے جان جھونک دی۔ ویلنگٹن میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 234 رنز بنائے اور پھر بنگلہ دیش کو 134 رنز پر ڈھیر کردیا۔ England defeated Bangladesh۔

انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس کا آغاز بہت خراب رہا اور 26 رنز کے مجموعی اسکور دو وکٹیں گنوا دی تھی۔ ڈینیئل ویاٹ اور کپتان ہیتھر نائٹ چھ چھ رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں۔ اس کے بعد ٹیمی بیومونٹ (33) اور نیٹ سکیور (40) نے مل کر اننگز کو سنبھالا اور 60 رنز کی شراکت داری کی لیکن یہ کھلاڑی 10 رنز کے فرق سے پویلین لوٹ گئے اور انگلینڈ نے 96 کے اسکور پر اپنے چار اہم کھلاڑیوں کی وکٹیں گنوا دیں۔ England Qualifies for Semifinal

ان کے آؤٹ ہونے کے بعد ایمی جونز (31) اور صوفیہ ڈنکلے (67) نے ٹیم کو سنبھالا اور 71 رنز کی شراکت داری کرکے اسکور کو 168 تک پہنچا دیا۔ آخری میں کیتھرین برنٹ (ناٹ آؤٹ 24 رنز)، سوفی ایکلسٹن (ناٹ آؤٹ 17 رنز) نے بھی اہم شراکت داری کی اور ٹیم کے اسکور کو 234 تک لے جانے میں کامیاب رہیں۔ ٹاپ فور میں جگہ بنانے کے لیے انگلینڈ کے لیے بنگلہ دیش کو ہرانا ضروری تھا اور اس نے اسے بخوبی انجام دیا۔ ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کی یہ کامیابی اس لیے بھی قابل ستائش ہے کیونکہ اس نے پہلے تین میچ ہارنے کے بعد ایسا کیا ہے۔ لیگ مرحلے پر پہلے تین میچ ہارنے کے بعد انگلینڈ نے اگلے چار میچز شاندار انداز میں جیتے۔ اب اس کے آٹھ پوائنٹس ہیں اور وہ سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہیں۔

انگلینڈ سے پہلے آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی نظریں چوتھے اور آخری مقام کے لیے کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے بھارت اور جنوبی افریقہ کے میچ پر لگی ہوئی ہیں۔ انگلینڈ کی طرح بھارت کو بھی سیمی فائنل میں جانے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم بنگلہ دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ اب بھارت کی باری ہے جسے جنوبی افریقہ کے خلاف 275 کے اسکور کا دفاع کرنا ہے۔ اگر بھارت ایسا کرتا ہے تو اس کی سیمی فائنل میں جگہ بھی یقینی ہو جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details