اردو

urdu

ETV Bharat / sports

آئی سی سی درجہ بندی: متالی راج کی ٹاپ فائیو میں واپسی - انٹرنیشنل کرکٹ

بھارتی خاتون کرکٹ ٹیم کی کپتان متالی راج انگلینڈ کے خلاف جاری یک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں عمدہ کارکردگی کی بدولت آئی سی سی کی تازی ترین یک روزہ رینکنگ میں ایک بار پھر ٹاپ فائیو میں پہنچ گئی ہیں۔

Mithali Raj
Mithali Raj

By

Published : Jun 29, 2021, 10:03 PM IST

انٹرنیشنل کرکٹ میں 22 سال پورے کرنے والی 38 سالہ متالی راج نے اتوار کو انگلینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میں 72 رن کی بہترین اننگ کھیل کر ٹیم کو 201 کے اسکور تک پہنچایا تھا۔

جب وہ کریز پر اتری تھیں تب بھارت کا اسکور 27 رنز پر دو وکٹ تھا۔ حالانکہ یہ اسکور انگلینڈ کو چیلنج دینے کے لیے کافی ثابت نہیں ہوا تھا اور اس نے 8 وکٹ سے میچ جیت لیا تھا۔

اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت متالی کو تین مقامات کا فائدہ ہوا ہے جس سے وہ پانچویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔ سابقہ نمبر ایک ون ڈے بلے باز اکتوبر 2019 کے بعد پہلی بار ٹاپ پانچ میں واپس آئی ہیں۔

اس کے علاوہ بھارت کی پوجا وسترکر نے بھی بلے بازی رینکنگ میں 97 ویں جبکہ گیند بازی میں پھر سے 88 ویں مقام پر قبضہ کیا ہے۔

جارحانہ بلے باز اور عالمی نمبر ایک ٹی 20 بلے باز شیفالی ورما نے ون ڈے رینکنگ میں براہ راست 120 واں مقام حاصل کیا ہے۔

اس درمیان انگلینڈ کی سلامی بلے باز ٹیمی بیومونٹ بھارت کے خلاف پہلے ون ڈے میں 87 رنوں کی شاندار اننگ کی بدولت پلیئر آف دی میچ بننے کے بعد ٹاپ مقام پر برقرار ہیں۔ 26 ریٹنگ پوائنٹس کے فائدے کے ساتھ ان کے اوور آل ریٹنگ پوائنٹس 791 ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی 20 ورلڈ کپ 2021 کا انعقاد یواے ای اور عمان میں

اسی کے ساتھ انگلینڈ کی نتالی شیور بھی اسی میچ میں 74 رن کی عمدہ اننگ کھیل کر نویں سے آٹھویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔ میچ میں اہم دو وکٹ لینے والی انگلینڈ کی تیز گیندباز انیا شربسول تین پوزیشن کے فائدے سے گیندبازی رینکنگ میں آٹھویں مقام پر پہنچ گئی ہیں۔

ٹی 20 کی نمبر ایک گیند باز انگلینڈ کی لیفٹ آرم اسپنر صوفی ایکلسٹون 40 رن پر تین وکٹ لینے کی بدولت چار مقامات کے فائدے کے ساتھ دسویں مقام پرپہنچ گئی ہیں۔ انگلینڈ کی کیٹ کراس تین مقامات کی چھلانگ کے ساتھ 25 ویں نمبر پر آگئی ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details