پنے:نیدرلینڈ نے تیز گیند باز ریان کلین کو پیٹھ کی چوٹ کی وجہ سے 15 کھلاڑیوں پر کی ٹیم سے باہر کر دیا ہے او رساتھ ہی نوجوان بلے باز نوا کروز کو بھی ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلے کے لیے گیارہ میں شامل کیا ہے۔
اس تبدیلی کو ٹورنامنٹ ایونٹ کی ٹیکنیکل کمیٹی نے جمعرات کو منظوری دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی بنگلورو میں اتوار کو ہونے والے مقابلے میں کروز کھیل سکتے ہیں۔
آئی سی سی کی آج یہاں جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کروز نے اپنے ملک کے لیے صرف ایک ون ڈے کھیلا ہے، جس میں ان کی واحد موجودگی جولائی میں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے فائنل میں ہوئی تھی۔ اس دوران اس 23 سالہ کھلاڑی نے سری لنکا کے خلاف صرف سات رنز بنائے تھے۔
وہیں کلین کو ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے سات اوور کئے تھے اورانہیں کوئی وکٹ حاصل نہیں ملاتھا۔