سڈنی: بھارت نے نیدر لینڈ کو 56 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کی اپنی دوسری جیت درج کی اور اپنے گروپ میں ٹاپ پر پہنچ گئے۔ بھارت کی جانب سے دیئے گئے 180 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 123 رنز ہی بنا سکی۔ اگر رنون کی بات کریں تو ورات کوہلی (ناٹ آؤٹ 62)، کپتان روہت شرما (53) اور سوریہ کمار یادو (ناٹ آؤٹ 51) کی نصف سنچری اننگز کی بدولت آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سپر-12 میچ میں جمعرات کو نیدرلینڈ کے سامنے 180 رنوں کا ہدف رکھا تھا۔ICC T20 World Cup 2022
بھارت نے گروپ-2 میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سست آغاز کیا۔ سلامی بلے باز لوکیش راہل نو رن کے اسکور پرایل بی ڈبلیو ہوئے۔ روہت نے بھی کچھ دیر جدوجہد کی لیکن آٹھویں اوور میں انہوں نے لوگن وین بیک کو چھکا لگا کر اپنے ہاتھ کھولے۔
روہت اور کوہلی نے دوسرے وکٹ کے لیے 73 رنوں کی شراکت داری کی۔ روہت نے آؤٹ ہونے سے پہلے 39 گیندوں میں چار چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 53 رنز بنائے۔ ان کا وکٹ گرنے کے بعد، کوہلی نے سوریہ کمار کے ساتھ 95 رنز کی دھماکہ خیز شراکت داری کرکے بھارت کو 20 اوورز میں 179/5 تک پہنچا دیا۔