اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ICC T20 Rankings ہاردک پانڈیا کریئر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے - ICC T20 Rankings

ہاردک پانڈیا نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ ناٹ آوٹ اننگز کھیلی تھی جبکہ گیند بازی کرتے ہوئے 3 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ICC T20 Rankings: Hardik Pandya Climbs to Fifth Position in latest All-Rounder Rankings

ICC T20 Rankings: Hardik Pandya climbs to fifth position in latest all-rounder rankings
ہاردک پانڈیا کیریر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے

By

Published : Aug 31, 2022, 5:33 PM IST

دبئی: بھارت کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے بدھ کے روز جاری آئی سی سی رینکنگ میں کریئر کی بہترین رینکنگ حاصل کر لی ہے۔ ہاردک پانڈیا آل راونڈرز کی درجہ بندی میں ٹاپ 5 میں جگہ بنالی ہے۔ انہوں نے آل راؤنڈر رینکنگ میں 8 مقام کی چھلانگ لگائی ہے اور وہ 167 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔ 28 سالہ پانڈیا کو ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف اپنی آل راؤنڈ کارکردگی کا فائدہ ہوا ہے۔ پانڈیا نے 28 اگست کو پاکستان کے خلاف اہم میچ میں بھارت کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ انہوں نے 17 گیندوں پر 33 رنز کی جارحانہ ناٹ آوٹ اننگز کھیلی۔جبکہ 3 وکٹیں بھی حاصل کی تھیں۔ ICC T20 Rankings: Hardik Pandya Climbs to Fifth Position in latest All-Rounder Rankings

ٹی 20 کی آل راونڈز رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی 257 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست ہیں جب کہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 245 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر انگلینڈ کے معین علی 221 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے آسٹریلیا کے گلین میکسویل 183 ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

وہیں بلے بازی کی رینکنگ میں پاکستان کے بابر اعظم پہلی پوزیشن پر قابض ہیں تو رضوان ان کا تعاقت کرتے ہوئے 796ریٹنگ پوائنٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، جبکہ بھارت کے سوریہ کمار یادو 792 ریٹنگ کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

گیندبازی کی بات کی جائے تو رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان (708 ریٹنگ) کو دو مقام کا فائدہ ملا ہے اور تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ پہلے نمبر پر جوس ہیزل ووڈ (792) جبکہ تبریز شمسی 716 ریٹنگ کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details