انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے رینکنگ ICC rankings جاری کردی، نئی رینکنگ میں پہلی اور دوسری پوزیشن پر پاکستان کا قبضہ ہے۔ نئی رینکنگ کے مطابق بابر اعظم بیٹنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ امام الحق نے ویرات کوہلی جن کا پوائنٹس 811 ہے، کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
ون ڈے بولرز کی ریکنگ میں ٹاپ تھری پوزیشن پر نیوزی لینڈ اور اسٹریلیا کے گیند بازوں کا قبضہ ہے، پہلی پوزیشن پر نیوزی لینڈ کے تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ 726 پوائنٹس کے ساتھ ہیں اور دوسری پوزیشن پر 691 پوائنٹس کے ساتھ آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ ہیں جبکہ تیسری پوزیشن پر نوزی لینڈ کے ہی میٹ ہینری 683 پوائنٹس کے ساتھ ہیں، پاکستان کے شاہین آفریدی چوتھے نمبر موجود ہیں، جبکہ بھارتی بولر جسپریت بمراہ پانچویں اور افغانستان کے مجیب الرحمٰن چھٹے نمبر پر آگئے۔